اسلام آباد ،15اگست2016 : ایوانِ زیریں کے34ویں اجلاس کی گیارہویں نشست میں ایوان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کی تنخواہوں ، الاؤنسز،مراعات و استحقاقات کے بل 2016 کی منظوری دی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03 گھنٹے 09منٹ رہا ۔
- نشست 32 منٹ کیلئے معطل رہی ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت پانچ بجے کی بجائے22منٹ تاخیر کیساتھ ہوا۔
- سپیکر نے ایک گھنٹہ 22 منٹ تک نشست کی صدارت ، بقیہ وقت کیلئے صدارت ڈپٹی سپیکر نےکی ۔
- وزیرِ اعظم شریک نہ ہوئے
- قائد حزب اختلاف صرف 12 منٹ کیلئےشریک ہوئے ۔
- نشست کے آغاز پر 36(11فیصد) اور اختتام پر102(30فیصد) اراکین موجود تھے۔
- نشست میں پاکستان پیپلز پارٹی،آل پاکستان مسلم لیگ ،قومی وطن پارٹی (شیر پاؤ) ، جماعت اسلامی ، پختون خوا ملی عوامی پارٹی اور عوامی مسلم لیگ پاکستان کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- تمام اقلیتی اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کی تنخواہوں ، الاؤنسز،مراعات و استحقاقات کے بل 2016 کی منظوری دی۔ منظوری سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے ایک ، ایک رکن نے بحث کی جس پر تین منٹ صرف ہوئے ۔
- پارلیمانی امور کے وزیر نے سال2015،16 کے دوران ملک کی معیشت پر سٹیٹ بینک کے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سہ ماہی رپورٹ پیش کی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- ایوان نے نظام کار پر موجود 36 نشانذدہ سوالات میں سے 09سوالات اٹھائے ، اراکین نے 22 ضمنی سوال بھی دریافت کیا ۔
- ایوان نے آپریشن ضرب عضب، خیبر ون اور آپریشن خیبر ٹو کے دوران تباہ ہونیوالی املاک اور تمباکو کے کاشتکاروں کے مسائل سے متعلق اٹھائے گئے دو الگ الگ توجہ دلاؤ نوٹس اٹھائے ۔
- ایوان نے صدر کے پارلیمان سے خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد اور دو توجہ دلاؤ نوٹس پر غور نہ کیا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 14 نکات ہائے اعتراض پر 40 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے قومی اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)