اسلام آباد18 فروری 2016 : بلوچستان کی صوبائی ایوان نے 26 ویں اجلاس کی چوتھی و آخری نشست میں تین قراردادوں کی منظوری دی
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 2 گھنٹے 09 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت سہ پہر 4بجے کی بجائے 5بج کر 21 منٹ پر ہوا۔
- صدارت کے فرائض سپیکر نے انجام دیے۔
- ڈپٹی سپیکر کی نشست بدستور خالی ہے ۔
- قائد ایوان شریک ہوئے۔
- قائدِ حزبِ اختلاف موجود نہ تھے ۔
- نشست کے آغاز پر 15 (22 فیصد) اور اختتام پرایک 14(21 فیصد) اراکین موجود تھے۔
- ایک وقت میں موجود اراکین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 30 ( 45 ) فیصد ) مشاہدہ کی گئی ۔
- نشست میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- ایک اقلیتی رکن بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
- آٹھ اراکین نے رخصت کی درخواستیں بھیجیں ۔
کارکردگی
- وزیر تعلیم کی طرف سے پیش کردہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن ( ترمیمی) بل 2015 متعلقہ خصوصی مجلس کے سپرد کیا گیا ۔
- وزیر داخلہ و قبائلی امور نے بلوچستان ، گواہوں کے تحفظ کا بل 2015 متعارف کرایا ، بل متعلقہ مجلس قائمہ کے سپرد کیا گیا ۔
- صوبے میں چھاتی کے سرطان کی شکار خواتین کے علاج سے متعلق قرارداد محرک نے واپس لے لی ۔
- پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے ایک رکن کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرارداد کی منظوری دی گئی جس مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کوٹہ کے مطابق پانی کے حصول کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرے ۔ چار اراکین نے اس قرارداد پر 13 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔ اسی رکن کی ایک اور قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں حب اور اچ پاور پلانٹس سے دیگر صوبوں کو فراہم کی جانیوالی بجلی کی رائیلٹی کی بات کی گئی ۔ اس قرارداد پر 8 منٹ تک بحث کی گئی ۔
- پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے ایک رکن کی طرف سے پیش کی گئی ایک مشترکہ قرارداد کی بھی منظوری دی گئی جس حکومت پر زور دیا گیا کہ صوبے میں 2009 سے قدرتی وسائل پر کام کرنیوالی کمپنیوں کے بقایا جات ادا کئے جائیں ۔ اس قرارداد پر 6 اراکین نے 39 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- ایوان نے نظام کار پر موجود 9 میں سے چار نشانذدہ سوالات اٹھائے ۔ تین سوالات کو نمٹایا گیا جبکہ باقی سوالات موخر کر دئے گئے ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 13نکات ہائے اعتراض کے ذریعے21 منٹ تک مختلف معاملات پر بات کی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب نہ کی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم سی پی ڈی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)