اسلام آباد ، 12 اپریل 2017 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے 32ویں اجلاس کی پہلی نشست میں ایوان نے گورنر کی طرف سے واپس کئے جانے کے باوجود ایک قانونی مسودے کی منظوری دی ۔
قرارداد منظور ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02گھنٹے31 منٹ رہا ۔
- نشست مقررہ وقت 03بجے دوپہر کی بجائے 04بج کر 04منٹ پر شروع ہوئی ۔
- سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی، ڈپٹی سپیکر موجود تھیں ۔
- قائد ایوان نشست میں ایک گھنٹے سنتیس منٹ شریک رہے جبکہ قائد حزب اختلاف موجود نہ تھے ۔
- نشست کےآغاز پر 51( 30 فیصد ) جبکہ اختتام پر 60(36فیصد) اراکین کی موجودگی مشاہدہ کی گئی ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ اورپاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- تین اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے گورنر ہاؤس سے واپس بھیجے جانیوالے سرکاری قانونی مسودے سندھ ڈویلپمنٹ اینڈ مینٹیننس آف انفرا سٹرکچر سیس بل 2017 کی بغیر کوئی ترمیم کئے منظوری دی۔
- ایوان نے کراچی کے ایک تاریخی سکول کو مسمار کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کرنے کی قرارداد متفقہ منظور کی ۔
- سپیکر نے ایوان کو گورنر کی طرف سے ایوان کے منظور کردہ نوقانونی مسودات کی اطلاع فراہم کی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- نظام کار پر موجود پانچ نشانذدہ سوالات جوابات دیئے گئے ۔ اراکین نے 14ضمنی سوال بھی دریافت کئے ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 15 نکات ہائے اعتراض پر 67 منٹ اظہار خیال کیا ۔
- ایوان نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن کی تحریک استحقاق متعلقہ مجلس کو بھیج دی ۔
- نکتہ ہائے اعتراض اٹھانے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف متڈہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ (ن) کے ایک ایک رکن نے تین منٹ کییلئے احتجاج کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)