اسلام آباد ، 31 مارچ 2017 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے31ویں اجلاس کی چوتھی و آخری نشست میں ایوان نے نظام کار پر موجود تمام امور سر انجام دیئے ، جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو گیا ۔
قرارداد منظور ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 01 گھنٹہ 42 منٹ رہا ۔
- نشست مقررہ وقت 03بجے دوپہر کی بجائے 03بج کر 04منٹ پر شروع ہوئی ۔
- سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی، ڈپٹی سپیکر موجود نہ تھیں ۔
- قائد ایوان 13 منٹ تک موجود رہے جبکہ قائد حزب اختلاف نے 31 منٹ کیلئے شرکت کی۔
- نشست کےآغاز پر 26( 16فیصد ) جبکہ اختتام پر 68(41 فیصد) اراکین کی موجودگی مشاہدہ کی گئی ۔
- مسلم لیگ (ف) ، پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ اورپاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- سات اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
- چھ اراکین نے رخصت کی درخواستین ارسال کیں ۔
کارکردگی
- وزیر پارلیمانی امور نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بجٹ پر عمل در آمد کی رپورٹ پیش کی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- نظام کار پر موجود05 نشانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔ اراکین نے 15 ضمنی سوال بھی دریافت کئے ۔
- ایوان نے مختلف مسائل پر پانچ توجہ دلاؤ نوٹس اٹھائے ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے تین نکات ہائے نے اعتراض پر 12 منٹ اظہار خیال کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)