اسلام آباد ،27جنوری 2017 : ایوانِ زیریں کے 39 ویں اجلاس کی دوسری نشست میں ایوان نظام کار پر موجود کسی بھی امر کو نپٹائے بغیر ملتوی ہوگیا۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 01گھنٹہ 17 منٹ رہا ۔
- کارروائی 01 گھنٹہ 07 منٹ معطل رہی ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 10بجے صبح کی 01 منٹ تاخیر سے ہوا ۔
- سپیکر نے نشست کے معطل ہونے سے قبل کے 09 منٹ تک نشست کی صدارت کی بقیہ کارروائی چیئر پرسنوں کے پینل کے ایک رکن نے نبھائی ۔
- قائد ایوان (وزیرِ اعظم )اورقائد حزب اختلاف نے شرکت نہ کی ۔
- نشست کے آغاز پر 19(05فیصد) اور اختتام 82(24فیصد) اراکین موجود تھے۔
- نشست میں پارلیمانی قائدین میں سے کوئی بھی شریک نہ ہوا ۔
- تین اقلیتی اراکین نے بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
نظم و ضبط
- سپیکر نے گزشتہ روز کے جھگڑے سے متعلق دو منٹ بات کی اور کارروائی کو پارلیمانی قائدین کے اجلاس کیلئے معطل کردیا۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے قومی اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)