اسلام آباد ،07 فروری 2017: ایوانِ زیریں کے 39 ویں اجلاس کی نویں و آخری نشست میں ایوان نے دو نجی قانونی مسودےاور دو قراردادیں منظور کیں جبکہ ایوان میں دو قانونی مسودے متعارف بھی کرائے گئے جنہیں متعلقہ مجلس کے سپرد کردیا گیا۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03گھنٹے 06 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 10بجے صبح کی بجائے 34 منٹ تاخیر سے ہوا ۔
- ڈپٹی سپیکر نےمکمل نشست کی صدارت کی ، سپیکر موجود نہ تھے ۔
- قائد ایوان (وزیرِ اعظم )اورقائد حزب اختلاف نے شرکت نہ کی ۔
- نشست کا آغاز پر 14(04فیصد) اور اختتام 65(19فیصد) اراکین کی موجودگی میں ہوا۔
- نشست میں عوامی نیشنل پارٹی ، قومی وطن پارٹی شیر پاؤ ، پختون خوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی ،پاکستان مسلم لیگ ، عوامی مسلم لیگ پاکستان اور مسلم لیگ ضیا کے کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی۔
- پانچ اقلیتی اراکین نے بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے رشتہ داروں کےلازمی خون ٹیصت کے بل 2016 سمیت دو قانونی مسودات کی منظوری دی ، متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے لازمی سیوریج منیجمنٹ اینڈ پراسیسنگ (ترمیمی) بل 2017 اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ترمیمی) بل 2017 متعارف کرائے ۔
- جماعت اسلامی کے رکن نے حکومتی یقین دہانی کے بعد ٹریڈ آرگنائزیشن بل 2017 متعارف نہ کرایا ۔
- ایوان نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر ( ترمیمی) بل 2013 کو آئندہ نشست تک موخر کردیا ۔
- ایوان نے نجی اراکین کی دو قراردادیں منظور کیں جن میں پاکستان ٹیلی ویژن کی کارکردگی بہتر بنانے اور پنشن کی ادائیگی کا طریقہ کار آسان بنانے کی سفارش کی گئی ۔اراکین نے ان قراردادوں پر 27 منٹ بحث بھی کی ۔
- نجی اراکین کی چار قراردادوں اور قواعد و ضوابط ہائے کار میں ایک ترمیم پر غور نہ کیا گیا
نمائندگی و جوابدہی
- ایوان نے مردم شماری فارم میں معذوروں کا کالم شامل نہ کرنے اورکے الیکٹرک کی طرف سے بجلی کے نرخ بڑھانے سے متعلق دو الگ الگ توجہ دلاؤ نوٹس اٹھائے ۔
- پانچ تحاریک زیر ضابطہ 259 زیر غور نہ لائی گئیں ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے17 نکات ہائے اعتراض پر 51 منٹ صرف کئے اور فاٹا اصلاحات پر بحث کی۔
- جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے اراکین نے وزرا کی عدم موجودگی کیخلاف سات منٹ احتجاج کیا ۔
- ایک بج کر سینتیس منٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے کورم کی نشاندہی کی جس کے باعث اجلاس ملتوی کردیا گیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے قومی اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)