اسلام آباد ،31 جنوری2017 : ایوانِ زیریں کے 39 ویں اجلاس کی چوتھی نشست میں ایوان نے نجی اراکین کے آٹھ قانونی مسودات متعلقہ مجالس کے سپرد کردیئے جبکہ سات دیگر قانونی مسودات کو متعارف کرانے کی اجازت کی تحاریک مسترد کردی گئیں ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02گھنٹے 50 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت ساڑھے 10بجے صبح کی بجائے 34 منٹ تاخیر سے ہوا ۔
- سپیکر نے 70 منٹ تک نشست کی صدارت کی بقیہ کارروائی چیئر پرسنوں کے پینل کے رکن نے نبھائی ۔
- قائد ایوان (وزیرِ اعظم )اورقائد حزب اختلاف نے شرکت نہ کی ۔
- نشست کے آغاز پر 24(07فیصد) اور اختتام 32(09فیصد) اراکین موجود تھے۔
- نشست میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، جماعت اسلامی ، عوامی نیشنل پارٹی ، پختون خوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ ضیا، عوامی مسلم لیگ پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی۔
- چھ اقلیتی اراکین نے بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان میں نجی اراکین نے آٹھ قانونی مسودات متعارف کرائے جنہیں متعلقہ مجالس کے سپرد کردیا گیا ۔
- ایوان نے نجی اراکین کے سات قانونی مسودات کو متعارف کرانے کی اجازت کی تحریک مسترد کردی۔
- ایوان نے دو قانونی مسودات کا متعارف کرایا جانا موخر کردیا ۔
- محرکین کی عدم موجودگی کے باعث تین قانونی مسودات پر غور نہ کیا گیا۔
- ایوان نے دو قانونی مسودات پر غور اگلی نشست کے نجی اراکین کی کارروائی کے دن تک ملتوی کردیا۔
- قانون اور انصاف پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے مجلس کے پاس زیر غور چھ قانونی مسودات سے متعلق مجلس کی رپورٹیں پیش کیں ۔
- انسانی حقوق پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے خواتین کی حیثیت پر قائم کمیشن کے (ترمیمی) بل 2016 پر مجلس کی رپورٹ پیش کی ۔
- ایوان نے ایوان کے قواعد و ضوابط کے ضابطہ 224 میں ترمیم کو موخر کردیا ۔
- چھ اراکین نے پاکستان ٹیلی ویژن کی کارکردگی پر پیش قرارداد پر بحث کی ۔
- ایوان نے قانون اور انصاف کے وزیر کی طرف سے پیش ایک تحریک کی منظوری دی، اس تحریک مین نجی اراکین کی کارروائی کے دن کے موقع پر سرکاری امورسر انجام دینے کی اجازت طلب کی گئی تھی ۔اس تحریک کی پیروی میں خزانہ ، محصولات ، اقتصادی امور ، شماریات و نجکاری پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے کمپنیز بل 2016 پر مجلس کی رپورٹ پیش کی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- ایوان نے اسلام آباد مین مضر صحت دودھ کی فراہمی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس اٹھایا جبکہ دوسرا توجہ دلاؤ نوٹس زیر غور نہ لایا گیا ۔
- ایوان نے نظام کار پر موجود تحریک زیر ضابطہ 259 پر غور نہ کیا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 05 نکات ہائے اعتراض پر 10 منٹ صرف کئے ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے قومی اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)