اسلام آباد ،14 اپریل2017 : ایوانِ زیریں کے41ویں اجلاس کی تیسری نشست کورم کی کمی کے باعث ملتوی کر دی گئی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 77 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 10بجے صبح کی بجائے 10بج کر 30منٹ پر ہوا
- سپیکر نے 26 منٹ کیلئے صدارت کے فرائض نبھائے بقیہ کارروائی ڈپٹی سپیکر نے انجام دی ۔
- وزیرِ اعظم اجلاس میں شریک ہوئےنہ ہی قائد حزب اختلاف ۔
- نشست کے آغاز پر 57(16 فیصد) اور اختتام پر 53(15فیصد) اراکین موجود تھے۔
- نشست میں جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ پاکستان اور مسلم لیگ ضیا کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- چار اقلیتی اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- حکومت نے 39 نشان دار سوالات میں سے 09 کے جوابات دیئے ۔ اراکین نے 21 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- ایوان نے توجہ دلاؤ نوٹس نہ اٹھائے ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 04نکات ہائے اعتراض کے ذریعے 08منٹ تک مختلف معاملات پر بات کی۔
- پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے اپنی جماعت کے کارکنوں کی جبری گمشدگی کیخلاف واک آؤٹ کیا ۔
- 11 بج کر 57 منٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے کورم کی نشاندہی کی جس کے بعد نشست ملتوی کردی گئی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے قومی اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)