اسلام آباد ،19 دسمبر 2016 :ایوان بالا نے 257ویں اجلاس کی پہلی نشست میں تین الگ الگ قراردادوں بشمول پانچ ہزار روپے مالیت کے نوٹ منسوخ کرنیکی قرارداد اور ایک قانونی مسودے کی منظوری دی ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 05 گھنٹے 07منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 02 بجے دوپہر کی بجائے ایک منٹ تاخیر سے ہوا۔
- 18 منٹ کا وقفہ نماز کیا گیا ۔
- چیئرمین نے مکمل نشست کی صدارت کی۔
- ڈپٹی چیئرمین بھی موجود تھے ۔
- قائد ایوان دو گھنٹے 14 منٹ کیلئےنشست میں شریک ہوئے جبکہ قائد حزب اختلاف موجود نہ تھے۔
- نشست کا آغاز 26(25فیصد ) جبکہ اختتام 15(14فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، متحدہ قومی موومنٹ ، مسلم لیگ فنکشنل ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور جمعیت العلما اسلام (ف) کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی
- ایک اقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
کارکردگی
- ایوان نے پانچ ہزار روپے کے نوٹ واپس لینے، بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کوششیں تیز کرنے اور ایوان بالا کو منی بل بشمول فنانس بل منظور کرنے کے اختیارات دینے سے متعلق تین قراردادوں کی منظوری دی ۔
- سرکاری و نجی ملازمین کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کرنے اور اسلام آباد میں عوامی و سیاسی اجتماع کیلئے جگہ مقرر کرنے سے متعلق ارادادیں محرکین کی عدم موجودگی کے باعث نپٹا دی گئیں ۔
- ایوان نے کارپوریٹ ری ہیبلیٹیشن بل 2015 کی منظوری دی ۔
- انسانی اعضا اور بافتوں کی پیوندکاری( ترمیمی) بل2016 ، وفاقی علاقہ دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے( اندراج و باقاعدگی )(ترمیمی) بل 2016 ، آئینی(ترمیمی) بل 2016 (برائے ترمیم کئے جانے شق 251 ) ، آئینی (ترمیمی) بل 2016 ( برائے تبدیل کئے جانے شق 251 ) متعارف کرائے گئے ۔
- ایک قانونی مسودہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2016 کو محرک نے واپس لے لیا ۔
- دفاع پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2016 اور محمد طارق جے ایس او کالج آف ای اینڈ ایم ای راولپنڈی کی پبلک پٹیشن نمبر 1471 پر رپورٹیں پیش کیں ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- ایوان نے ملک میں مذہبی آزادی کے تحفظ، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی منصوبہ بندی و کارکردگی اور حکومتی و دیگر اداروں میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی سے متعلق پیش تین الگ الگ تحاریک زیر ضابطہ 218 پر بحث کی ۔
- اسٹیٹ آفس کی کارکردگی اور کھیلوں کے فروغ مین پاکستان سپورٹس بورڈ کے کردار سے متعلق دو دیگر تحاریک کورم کی کمی کے باعث نشست جلد ملتوی ہو جانے پر زیر بحث نہ آ سکیں ۔
نظم و ضبط
- متحدہ قومی موومنٹ کے ایک رکن نے سات بج کر تین منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ، چیئر نے پانچ منٹ کیلئے گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا ، بعد ازاں گنتی ہوئی تو کورم پورا نہ تھا ، چیئر نے نشست اگلے دن تک ملتوی کردی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)