{pukhto}
اسلام آباد ، 23 اگست 2017 : ایوان بالاکے 266 ویں اجلاس کی تیسری نشست میں ایوان بالا نے امریکی صدر کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا و افغانستان اور اس میں پاکستان سے متعلق دی گئی رائے پر اظہار خیال کیا ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 05 گھنٹے 48 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت تین بجے ہوا ۔
- پہلے ایک گھنٹے تک صدارت کے ڈپٹی چیئرمین نے نبھائے جبکہ بقیہ وقت کی صدارت چیئرمین نے خود کی ۔
- قائد ایوان نشست کا پورا دورانیہ ایوان میں موجود رہے جبکہ قائد حزب اختلاف کی شرکت کا دورانیہ تین گھنٹے 37 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز 18(17 فیصد ) جبکہ اختتام16(15فیصد( اراکین کی موجودگی میں ہوا ۔
- جمعیت العلما اسلام (ف) ، پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل ) ، پاکستان مسلم لیگ ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ( فنکشنل ) کےپارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- دو اقلیتی رکن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
کارکردگی
- ایوان نے ملک کے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی کی قرارداد منظور کی
- امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر نے پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2015 اور قومی اقتصادی کونسل کی رپورٹ برائے سال 2015،16 ایوان میں پیش کیں ۔
- ایوان نے تعلیمی اداروں خاص طور پر کلیات اور جامعات میں طلبہ یونین کی بحالی پر ایوان کی ہول کمیٹی کی رپورٹ مع قرارداد منظور کی ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- چھبیس اراکین امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق ریمارکس اور اسکی جنوبی ایشا ساے متعلق نئی حکمت عملی پر دو گھنٹے سنتیس منٹ تک بحث کی جبکہ چیئرمین نے امریکی صدر کو خبردار کیا کہ پاکستان میں کسی قسم کی مہم جوئی کی صورت میں امریکہ کو ویتنام اور کمبوڈیا جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑیگا ۔
- ایوان میں مرحوم سینیٹر عبدالرحیم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس سترہ اراکین نے 57 منٹ تک مرحوم کی خدمات کو سراہا جبکہ چیئرمین نے نے بھی چار منٹ تک گفتگو کی ۔ سینیٹر عبدالرحیم مندوخیل اس سال بیس مئی کو وفات پا گئے تھے ۔
- چیئرمین نے ایک تحریک التوا کی بھی بحث کیلئے منظوری دی ۔ اس تحریک التوا میں بھارتی وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ اور اس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اسلحہ خریداری کے معاملات اٹھائے گئے تھے ۔
- متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر نے چیئرمین کی ہدائت پر ایجنڈے پر موجو دتحریک التوا واپس لے لی تاکہ اسی مسلے پر تحریک زیر ضابطہ 218 اٹھا سکیں ۔
- ایجنڈے پر موجود ایک اور تحریک التوا کو خلاف ضابطہ ہونے کی بنا پر منظور نہ کیا گیا ۔
- کارروائی کے دوران 36 نشانذدہ سوالات اٹھائے گئے ، سینیٹرز نے 22 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- ایوان نے وفاقی دارالحکومت میں کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی طرف سے اربوں روپے کی بے ضابطگیوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی اٹھایا گیا ، جسکا جواب وفاقی وزیر داخلہ نے دیا علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے عوامی اہمیت کے نکات کا بھی جواب دیا ۔
نظم و ضبط
- عوامی اہمیت کے چار نکات پر سات منٹ تک بات کی گئی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)
{pukhto}