اسلام آباد ،07 اکتوبر 2016 :ایوان بالا کے 253ویں اجلاس کی آٹھویں نشست میں ایوان نے وقفہ سوالات معطل کرنیکی تحریک منظور کی اور دو قانونی مسودات منظور کئے ۔
ایوان بالا میں عدلیہ سے متعلق چھ مزید قانونی مسودات بھی متعارف کرائے گئے ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 78منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 10بجےصبح کی بجائے 01 منٹ تاخیر سے ہوا ۔
- چیئرمین نے مکمل نشست کی صدارت کی، ڈپٹی چیئرمین موجود نہ تھے ۔
- قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف مکمل نشست میں شریک ہوئے۔
- نشست کا آغاز 22(21فیصد ) جبکہ اختتام 43(41فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) ، پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل، جمعیت العلما اسلام (ف) اور متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- ایک اقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
کارکردگی
- خصوصی اقتصادی زونز (ترمیمی) بل 2016 اور سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ( تنظیم نو و تبدیلی ) بل 2016 کی منظوری دی گئی ۔
- سنٹرل لا آفیسرز (ترمیمی ) بل 2016 ،لیگل پریکٹشنرز اینڈ بار کونسلز ( ترمیمی) بل2016 ، ضابطہ دیوانی (ترمیمی) بل 2016 ، سول عدالتیں ( ترمیمی) بل 2016 ، اسلام آباد عدالت عالیہ (ترمیمی) بل 2016 اور کمپنیز ( قانونی مشیروں کا تقرر) ( ترمیمی) بل 2016 متعارف کرائے گئے ، جنہیں متعلقہ مجالس ہائے قائمہ کے سپرد کر دیا گیا ۔
- کابینہ سیکرٹریٹ پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے آئیل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( ترمیمی) بل 2015 پر مجلس کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔
- تفویضی قانون سازی پر قائم مجلس کے چیئرمین نے دوسری سہ ماہی ( جولائی تا ستمبر 2016 ) کے عرصہ کی رپورٹ پیش کی ۔
- ایوان نے پاکستان اور بھارت کے مابین پیداشدہ تازہ ترین صورتحال پر ایوان کی مکمل مجلس کی پہلی رپورٹ برائے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دی ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- ایوان نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس اٹھایا ، نوٹس میں بلوچستان کے ضلعوں موسیٰ خیل ، زیارت اور ہرنائی میں عملے کی بھرتی کے باوجود پاسپورٹ دفاتر قائم نہ کرنے متعلق معاملے پر ایوان کی توجہ مبذول کرائی گئی ۔
- تین دیہی علاقوں میں بجلی کے کام کی عدم تکمیل سے متعلق ایک اور توجہ دلاؤ نوٹس کو محرک کی عدم موجودگی کے باعث نپٹا دیا گیا ۔
- ایوان نے وقفہ سوالات کی معطلی کیلئے ایک تحریک منظور کی ۔
نظم و ضبط
- سینیٹرز نے عوامی اہمیت کے 06 نکات پر 14 منٹ اظہار خیال کیا۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)