اسلام آباد ، 19 دسمبر 2016 : خیبر پختون خوا اسمبلی کےاکیسویں اجلاس کی آخری واکیسویں نشست میں ایوان نے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی غیر موجودگی میں ایک قانونی مسودے کی منظوری دی ۔
کارروائی کے اہم نکات
- نشست کا دورانیہ دو گھنٹے 53منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 02بجےدو پہر کی بجائے 02بج کر 44منٹ پر ہوا ۔
- سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی ، ڈپٹی سپیکر بھی موجود تھے۔
- نشست کا آغاز 45(36 فیصد ) اور اختتام 28(23فیصد ) اراکین کی موجودگی میں ہوا ۔
- قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف شریک نہ ہوئے۔
- قومی وطن پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کےپارلیمانی قائدشریک ہوئے ۔
- ایک اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے خیبر پختون خوا معدنیاتی ترقی و ریگولیشن بل 2016کی منظوری دی ، اس قبل بل لی شق وار خواندگی کی گئی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے چار نکات ہائے اعتراض پر 25 منٹ اظہار خیال کیا ۔
- حزب اختلاف کے اراکین نے پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن کو بولنے کی اجازت نہ دینے کیخلاف سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا جو اجازت ملنے تک جاری رہا ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے پانچ بج کر پینتیس منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ، چیئر نے دومنٹ کیلئے گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا ، گنتی کرانے پر کورم کم پایا گیا جس کے بعد چیئر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم یو آر ڈی او کی جانب سے خیبر پختون خوااسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)