اسلام آباد ، 26اکتوبر 2016 : خیبر پختون خوا اسمبلی کےاکیسویں اجلاس کی تیرہویں نشست میں کم حاضری کے باوجودایوان نے ایک قانونی مسودے کی منظوری دی ۔
کارروائی کے اہم نکات
- نشست کا دورانیہ 94 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03بجےسہ پہر کی بجائے 03بج کر 45منٹ پر ہوا ۔
- ڈپٹی سپیکر نے نشست کی صدارت کی ۔
- قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف شریک نہ ہوئے۔
- نشست کا آغاز 15( 12فیصد ) جبکہ اختتام 37( 30فیصد( اراکین کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- قومی وطن پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کےپارلیمانی قائدشریک ہوئے ۔
- دواقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے سرکاری قانونی مسودے خیبر پختون خوا للسائل والمحروم فاؤنڈیشن (ترمیمی) بل 2016 کی منظوری دی ۔
- وزیر خزانہ نے خیبر پختون خوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2016 متعارف کرایا
نمائندگی و جوابدہی
- نظام کار پر موجود 11میں سے 07 نشانذدہ سوالات اٹھائے گئے ۔اراکین نے سات ضمنی سوال بھی اٹھائے ۔
- ایوان نے چترال پشاور روڈ پر واقع واری ہسپتال اور ضلعی ہسپتال تیمر گرہ کو لاجسٹک سپورٹ و ایمبولینسوں کی فراہمی کیلئے پیش توجہ دلاؤ نوٹس اٹھایا ۔
- بھرتیوں اور خریداریوں میں بے ضابطگیوں سے متعلق ایک دیگر توجہ دلاؤ نوٹس کو محرک کی عدم موجودگی کے باعث نہ اٹھایا گیا ۔
نظم و ضبط
- تین نکات ہائے اعتراض پر13 منٹ صرف کئے گئے ۔
- چار بج کر اڑتالیس منٹ پر تمام حزب اختلاف نے مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن کو بولنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف واک آؤٹ کیا اور نشست ختم ہونے تک واپس نہ آئی ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے پانچ بجے شام کورم کی نشاندہی کی جسے چیئر نے نظر انداز کر دیا ۔ اسی رکن نے 11 منٹ بعد دوبارہ کورم کی نشاندہی کی ۔ چیئر نے اس مرتبہ دو منٹ کیلئے گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا ۔گنتی کرانے پر کورم کم پایا گیا ، چیئر نے نشست 21 نومبر 2016 تک ملتوی کردی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم یو آر ڈی او کی جانب سے خیبر پختون خوااسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)