اسلام آباد ، 12اگست 2016 : خیبر پختون خوا اسمبلی کےبیسویں اجلاس کی پانچویں نشست میں ایوان نے نظام ہائے کار پر موجود ایک قانونی مسودےاوردو قراردادوں کی منظوری دی جبکہ سات قانونی مسودات مسودات متعارف کرائے گئے ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ دو گھنٹے 21منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03بجے کی بجائے 03بج کر 36 منٹ پر ہوا ۔
- مکمل نشست کی صدارت سپیکر نے کی، ڈپٹی سپیکر بھی موجودتھیں ۔
- قائد ایوان نشست میں شریک نہ ہوئے جبکہ قائد حزب اختلاف نے مکمل نشست میں شرکت کی ۔
- نشست کا آغاز 34( 27فیصد ) جبکہ اختتام 19( 15فیصد( اراکین کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔اجلاس کے دوران کسی ایک موقع پر موجود اراکین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 43(35فیصد ) مشاہدہ کی گئی ۔
- عوامی نیشنل پارٹی ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کےپارلیمانی قائدین شریک ہوئے ۔
- ایک اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
- سولہ اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان نے خیبر پختون خوا حد بندی ( ترمیمی) بل 2016 کی منظوری دی
- خیبر پختون خوا ہائیر ایجوکیشن اکیڈمی ریسرچ اینڈ ٹریننگ بل 2016 ، خیبر پختون خوا طب اینڈ ہومیو پیتھک ایمپلائیز (تقرر ) بل 2016 ،خیبر پختون خوا صوبائی محتسب (ترمیمی) بل2016 ، خیبر پختون خوا فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسزبل 2016، خیبر پختون خوا امتناع سود و نجی قرضے بل 2016، لینڈ ایکویزیشن (خیبر پختون خوا )(ترمیمی) بل2016 اور خیبر پختون خوا ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عارضی ملازمین ( ملازمت باضابطہ بنانے کا ) بل 2016 متعارف کرائے گئے
- ایوان نے دو قراردادیں منظور کیں ، قراردادوں میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک سے سود کےخاتمہ اور اسلامی ناموں اور مقدس مقامات کی مختصر نام استعمال کرنیکی ممانعت کا مطالبہ کیا گیا ۔
- ایک اور قرارداد جس میں لوئر دیر میں غیرت کے نام پر قتل کی تفتیش کا معاملہ اٹھایا گیا تھا کو پولیس کی رپورٹ موصول ہونے تک موخر کر دیا گیا ۔
- ایوان نے خیبر پختون خوا حکومت کے حسابات برائے سال 2010،2011 اور 2012،2013 پر پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی جائزہ رپورٹ کی منظوری دی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- ایوان نے تمام نے افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق بحث کی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے تین اور پیپلز پارٹی و جماعت اسلامی کے ایک ایک رکن سمیت 11 اراکین نے 90 منٹ تک بحث کی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 01 نکتہ اعتراض پر 02 منٹ صرف کئے ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے پانچ بج کر 32 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ، جس پر چیئر نے دو منٹ کیلئے گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا ۔ کورم کم ہونے پر چیئر نے وقفہ نماز کا اعلان کیا ، نشست دوبارہ پانچ بج کر اٹھاون منٹ پر شروع کی گئی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم یو آر ڈی او کی جانب سے خیبر پختون خوااسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)