اسلام آباد ، 23نومبر 2016 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے 28 ویں اجلاس کی چھٹی نشست میں ایوان نے سندھ فنی تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے کے (ترمیمی) بل2016 کی منظوری دی جبکہ معلومات کے حق تک رسائی کے قانون سمیت دو قانونی مسودات مزید غور کیلئے متعلقہ مجالس ہائے قائمہ کے سپرد کر دیئے ۔
قرارداد منظور ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ02 گھنٹے17منٹ رہا ۔
- نشست مقررہ وقت دس بجے صبح کی بجائے 10 بج کر47 منٹ پر شروع ہوئی ۔
- تین منٹ کیلئے وقفہ نماز ہوا ۔
- سپیکر نے ایک گھنٹہ 32 منٹ تک نشست کی صدارت کی بقیہ وقت کی کارروائی ڈپٹی سپیکر نے نبھائی ۔
- قائد ایوان 17 منٹ جبکہ قائد حزب اختلاف 62 منٹ ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر 30( 18فیصد ) جبکہ اختتام پر 43(26فیصد) اراکین کی موجودگی مشاہدہ کی گئی ۔
- مسلم لیگ (ن) ، متحدہ قومی موومنٹ، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- چاراقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
- بارہ اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان نے سندھ فنی تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے کے (ترمیمی) بل2016 کی منظوری دی
- نظام ہائے کار پر موجود نجی اراکین کی چار قراردادیں نہ اٹھائی گئیں ۔
- معلومات تک رسائی کے حق کا بل 2016 اور صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2016 ایوان میں متعارف کرائے گئے جنہیں متعلقہ مجالس ہائے قامہ کے سپرد کر دیا گیا ۔
- پارلیمانی امور کے وزیر نے معلومات تک رسائی کے حق کے پہلے سے متعارف شدہ مسودے کو واپس لے لیا ۔ یہ مسودہ گزشتہ اجلاس میں 22 ستمبر کو متعارف کرایا گیا تھا ۔
نمائندگی و جوابدہی
- نظام ہائے کار پر موجودبارہ میں سے تین نشانذدہ سوالات اٹھائے گئے ، متعلقہ وزرا نے جوابات دیئے ۔ اراکین نے پندرہ ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- محرک کی عدم موجودگی کے باعث ایک تحریک التوا نہ اٹھائی گئی ۔
- ایوان نےعوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر پیش پانچ توجہ دلاؤ نوٹس اٹھائے ۔
- ایوان نے سندھ فنی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے کے بورڈ میں ایوان کی نمائندگی کیلئے دو اراکین کے انتخاب کو موخر کر دیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)