اسلام آباد ، 18نومبر 2016 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے 28 ویں اجلاس کی تیسری نشست میں ایوان نے نظام کار پر موجود تمام امور نپٹائے۔
قرارداد منظور ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 01 گھنٹہ 36منٹ رہا ۔
- نشست مقررہ وقت 10بجے صبح کی بجائے 11 بجے شروع ہوئی ۔
- سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی،ڈپٹی سپیکر بھی موجود تھیں ۔
- قائد ایوان نے45 منٹ جبکہ قائد حزب اختلاف نے40 منٹ کیلئے شرکت کی ۔
- نشست کےآغاز پر 48( 29فیصد ) جبکہ اختتام پر 64(38 فیصد) اراکین کی موجودگی مشاہدہ کی گئی ۔
- مسلم لیگ (ف) ، پاکستان پیپلز پارٹی، اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- چاراقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
- نواراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان نے حکومت کی طرف سے پیش سندھ شیشہ سموکنگ کی ممانعت کابل 2016 کو متعلقہ مجلس کے سپرد کر دیا ۔
- ایوان پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن کی طرف سے پیش ایک قرارداد کی منظوری دی ۔قرارداد میں صوبے کے سکولوں میں موجو دنوکریوں میں پڑھے لکھے افراد کا کوٹہ مختص کرنیکی سفارش کی گئی ۔
- پارلیمانی امور کے وزیر نے قومی مالیاتی کمیشن پر عمل در آمد کی پہلی ششماہی رپورٹ اور مختلف خراجات کی مد میں صوبے کی وصولیوں کی سہ ماہی رپورٹ پیش کی ۔
- ایوان نے مختلف حسابات پر تیار کی گئی تین آڈٹ رپورٹیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھجوادیں ۔
نمائندگی و جوابدہی
- نظام کار پر موجود 05نشانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے صوبے میں نجی سکولوں کی طرف سے زیادہ فیس وصولی سے متعلق پیش کی گئی تحریک التوا حکومتی یقین دہانی کے بعد واپس لے لی ۔
- نظام کار پر موجود پانچ توجہ دلاؤ نوٹس اٹھائے گئے، متعلقہ وزرا رتوں نے جوابات دیئے ۔
- متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے عوامی اہمیت کے معاملے کے تحت حید رآباد کو پانی کی فراہمی روکنے کے معاملے کو اٹھایا ۔ مقامی حکومت کے وزیر نے جواب دیا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے05 نکات ہائے اعتراض پر 20 منٹ اظہار خیال کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)