اسلام آباد ، 26اپریل 2016 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے24 ویں اجلاس کی13ویں نشست میں ایک قانونی مسودہ کی منظوری دی گئی ، قبل از بجٹ بحث میں 16 اراکین 22 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
قرارداد منظور ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 04 گھنٹے 23 منٹ رہا ۔
- نشست مقررہ وقت 10 بجے کی بجائے 10 بج کر 55منٹ پر شروع ہوئی ۔
- ڈپٹی سپیکر نے 02 گھنٹے 50 منٹ تک صدارت کی باقی کارروائی چیئر پرسنوں کے پینل کے ایک رکن نے نبھائی ۔
- قائد ایوان شریک نہ ہوئے ۔
- قائد حزب اختلاف نے 76منٹ کیلئے شرکت کی ۔
- نشست کےآغاز پر 32( 20فیصد ) جبکہ اختتام پر 54(34 فیصد) اراکین کی موجودگی مشاہدہ کی گئی ۔
- متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- تین اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
- پانچ اراکین نے رخصت کی درخواست ارسال کی ۔
کارکردگی
- ایوان نے سندھ لوکل گورنمنٹ ( ترمیمی) بل 2016 کی منظوری دی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- مختلف پارلیمانی جماعتوں کے 16 اراکین نے 22 منٹ تک قبل از بجٹ بحث کی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے05 نکات ہائے اعتراض پر 07 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)