اسلام آباد ،05 ستمبر 2016 : ایوانِ زیریں کے 35 ویں اجلاس کی دوسری نشست ایوان نے حزب اختلاف اور وزیراعظم کی غیر موجودگی میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی ( ترمیمی) بل سمیت دو قانونی مسودات کی منظوری دی ۔
حزب اختلاف قانونی مسودات کی منظوری کے وقت سپیکر کی طرف سے وزیراعظم کی نا اہلی کیخلاف دائر ریفرنسوں کو مسترد کرنے کیخلاف واک آؤٹ کئے ہوئے تھی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03گھنٹے 34 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 05بجے کی بجائے 05بج کر 01 منٹ پر ہوا
- کارروائی وقفہ نماز کے باعث 22 منٹ تک معطل رہی ۔
- سپیکر نےآخری 25 منٹ کے سوا مکمل نشست کی صدارت کی ، اس دوران کارروائی ڈپٹی سپیکر نے نبھائی ۔
- قائد ایوان (وزیرِ اعظم ) شریک نہ ہوئے تاہم قائد حزب اختلافایک گھنٹہ 54 منٹ کیلئے نشست میں شریک ہوئے۔
- نشست کے آغاز پر 20(06فیصد) اور اختتام پر15(04فیصد) اراکین موجود تھے۔
- نشست میں پاکستان پیپلز پارٹی ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، قومی وطن پارٹی شیر پاؤ،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )،جمعیت العلما اسلام (ف) اور عوامی مسلم لیگ پاکستان کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- آٹھ اقلیتی اراکین نے بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ( ترمیمی) بل 2016 اور درخت اگانے والوں کے حقوق کے بل 2016 کی منظوری دی ۔
- سائنس و ٹیکنالوجی پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل بل 2016 اور پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2016 پر مجلس کی رپورٹس پیش کیں ۔
- سائنس و ٹیکنالوجی ، ریلویز ، دفاع ،پانی و بجلی اور کابینہ سیکرٹریٹ پر قائم مجالس ہائے قائمہ کے چیئرمینوں نے اپنی اپنی مجلس کی میعادی رپورٹس پیش کیں ۔
- نمائندگی و جوابدہی
- نظام کار پر موجود 33 میں سے 10 نشانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔اراکین نے 14 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے
- ایوان نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سو سائٹیوں اور انٹر سٹیٹ گیس سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے بورڈ سے اعلیٰ سرکاری حکام کو ہٹائے جانے سے متعلق پیش دو توجہ دلاؤ نوٹس اٹھائے ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 17 نکات ہائے اعتراض پر 50 منٹ اظہار خیال کیا ۔
- متحدہ قومی موومنٹ کے سوا حزب اختلاف کے تمام اراکین نے سپیکر کی طرف سے وزیراعظم کیخلاف دائر نا اہلی کے ریفرنس کو خارج کرنے سے متعلق بولنے کی اجازت نہ ملنے پر شام چھ بج کر اٹھارہ منٹ پر ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ پاکستان کے سوا تمام حزب اختلاف سات بج کر تین منٹ پر ایوان میں واپس آگئی اور سات بج کر چالیس منٹ پر ایک مرتبہ پھر واک آؤٹ کر دیا ۔
- چھ بج کر بیس منٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے کورم کی نشاندہی کی تاہم گنتی کرانے پر کورم پورا پایا گیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے قومی اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)