اسلام آباد ،22مارچ 2017 : ایوانِ زیریں کے 40 ویں اجلاس کی تیرہویں نشست میں ایوان نے پاکستان کمیشن آف انکوائری بل 2017 سمیت دو قانونی مسودات منظور کئے گئے ۔اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03 گھنٹے 21منٹ رہا تاہم نشست کورم کی کمی کے باعث نشست ایک گھنٹہ دو منٹ معطل ہوئی۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 10 بجے صبح کی بجائے 39منٹ تاخیر سے ہوا ۔
- سپیکر نے 39 منٹ تک نشست کی صدارت کی ، بقیہ کارروائی ڈپٹی سپیکر نے نبھائی
- قائد ایوان (وزیرِ اعظم ) شریک نہ ہوئے۔
- قائد حزب اختلاف 61 منٹ کیلئے شریک ہوئے ۔
- نشست کے آغاز پر33(10فیصد) اور اختتام 48(15فیصد) اراکین موجود تھے۔
- نشست میں پاکستان پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، عوامی مسلم لیگ پاکستان ، قومی وطن پارٹی (شیرپاؤ) ، پختون خوا ملی عوامی پارٹی اورمسلم لیگ ضیا کے پارلیمانی قائدین شریک ہوئے ۔
- نواقلیتی اراکین بھی شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- قانون و انصاف کے وزیر نے 24 ویں آئینی ترمیم اور 25 ویں ترمیم کے قانونی مسودات2016 پر مجلس کی رپورٹ پیش کی ، ایوان نے تاخیر نظر انداز کردی ۔
- ایوان نے ایوان بالا سے موصول پاکستان کمیشن ٓاف انکوائری بل 2017 اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بل 2017 کی منظوری دی ۔
- ایوان میں مجلس قائمہ مواصلات اور حکومتی یقین دہانی نے تین میعادی رپورٹیں پیش کیں ۔
نمائندگی و جوابدہی
- نظام کار پر موجود 32 میں سے پانچ نشانذدہ سوالات اٹھائے گئے ، اراکین نے 09 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- ایوان نے عوامی اہمیت کے معاملات پر دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی اٹھائے ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے دو نکاتہائے اعتراض پر 10منٹ گفتگو کی ۔
- متحدہ قومی موومنٹ کے سوا تمام اپوزیشن نے حکومتی پالیسیوں اور ایوان کی کارروائی میں خامیوں سے متعلق بالترتیب 03 اور بارہ منٹ کیلئے واک آؤٹ کیا ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے بالترتیب بارہ بج کر ایک منٹ اور ایک بج کر بائیس منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ۔ دونوں مواقع پر کورم کم پایا گیا جس کے باعث کارروائی 62 منٹ معطل رہی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے قومی اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)