اسلام آباد ،06 مارچ2017 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے27ویں اجلاس کی پہلی نشست میں ایوان کورم کی کمی کے باعث قبل از بجٹ بحث شروع نہ کرسکا اور نشست مقررہ وقت سے پہلے ہی ملتوی کر دی گئی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 99 منٹ رہا ۔
- کورم کی کمی کے باعث نشست 29 منٹ معطل رہی ۔
- نشست طےشدہ وقت 02بجے دو پہر کی بجائے سہ پہر 04بج کر 36منٹ پر شروع ہوئی۔
- سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی ، ڈپٹی سپیکر موجود نہ تھے ۔
- قائد ایوان شریک نہ ہوئے تاہم قائد حزب اختلاف 29 منٹ ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد39(11فیصد) ، اختتام پر 67(18فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ضیا کے پارلیمانی قائد نے شرکت کی ۔
- چار اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایک رکن نے بل نمبر 3 آف 2017 پر مجلس قائمہ تعلیم کی رپورٹ پیش کی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- 09میں سے07شانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے ، اراکین نے 20ضمنی سوالات بھی دریافت کئے جبکہ محرکین کی عدم موجودگی کے باعث دو سوال نپٹا دیئے گئے ۔
- ایوان نے توجہ دلاؤ نوٹسوں کو جمعرات تک موخر کردیا ۔ ۔
- ایوان نے مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن کی تحریک استحقاق ایک ہفتے کیلئے موخر کردی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 02 نکات ہائے اعتراض پر 01 منٹ اظہار خیال کیا ۔
- ایک آزاد رکن نے پانچ بج کر 42 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی جس کے باعث کارروائی 29 منٹ معطل رہی ، بعد ازاں گنتی کرانے پر کورم کم پائے جانے پر نشست ملتوی کردی جائے ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)