اسلام آباد ،03 مارچ 2016 : ایوان بالاکے 126 ویں اجلاس کی چوتھی نشست میں ایوان نے ایکٹ آف پارلیمنٹ یا انتظامی احکامات کے تحت قائم انتظامی بورڈز ، کونسلز اور اداروں کی تشکیل نو پر بحث کی ۔ بحث جس میں چیئرمین سینیٹ اور دیگر 16 سینیٹرز نے ایک گھنٹہ 36 منٹ تک حصہ لیا کا آغاز مجلس قائمہ برائے منتقلی اختیارات کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کی رپورٹ پر جمع کرائے گئے جواب کے بعد ہوا ۔ کابینہ ڈویژن نے یہ جواب ایکٹ آف پارلیمنٹ اور مختلف انتظامی احکام کے تحت وجود میں آنیوالے تمام پالیسی اور انتظامی بورڈوں ، کونسلوں اور اداروں کی تشکیل نو اور ان میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی کے حوالے سے پیش کیا تھا ۔
چیئرمین نے بحث کے بعد اس معاملے پر رولنگ دیتے ہوئے معاملے کو ایوان کی استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا اور سفارش کی کہ کابینہ ڈویژن کے جواب کے حوالے سے جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو طلب کر کے معاملے تین ہفتے میں رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03گھنٹے39 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03بجے سہ پہر کو ہوا ۔
- چیئرمین نے 02 گھنٹے 31منٹ تک صدارت کی بقی وقت کیلئے صدارت کے فرائض چیئر پرسنوں کے پینل کے ایک رکن نے انجام دیئے
- ڈپٹی چیئرمین موجود نہ تھے ۔
- وزیر اعظم نشست میں شریک نہ ہوئے ۔
- قائد ایوان نشست میں شریک ہوئے ۔
- قائد حزب اختلاف 03 گھنٹہ 14 منٹ کیلئے شریک ہوئے ۔
- نشست کا آغاز 10 (09 فیصد ) جبکہ اختتام 28 ( 27 فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- جمعیت العلما اسلام (ف) ، متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ، پاکستان پیپلز پارٹی ، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- ایک اقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے صرف 34 منٹ مین فیوچرز مارکیٹ بل 2015 کی منظوری دی ۔
- انسانی حقوق پر قائم فنکشنل کمیٹی نے فوجداری قانون ( ترمیمی) بل 2015 پر رپورٹ پیش کی
- پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے طیاروں کی دیکھ بھال ، موبائل فونز کے نائٹ پیکیجز ، وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے بورڈ ممبران کے پیشہ ورانہ و تعلیمی تجربے اور ادارے میں بدعنوانی وغیرہ سے متعلق بھی مجالس قائمہ کی چار رپورٹس پیش کی گئیں ۔
- فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے قومی زرعی تحقیقاتی کونسل کی 1400 ایکڑ اراضی کو تجارتی و رہائشی پلاٹوں میں تبدیل کرنے سے متعلق وفاقی ترقیاتی ادار ہ( سی ڈی اے ) کی تجویز پر اپنی فالو اپ رپورٹ پیش کی ۔
- وزیر انسانی حقوق نے مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ رپورٹس برائے مالی سال 2013، 2014 اور 2014 ، 2015 ایوان میں پیش کیں ۔
- کابینہ پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (کنورژن ) بل 2016 پر رپورٹ پیش کی
نمائندگی اور جوابدہی
- ایوان نے ایک توجہ دلاو نوٹس اٹھایا جس میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین جے ایف تھنڈر 17 طیاروں کی فروخت کے معاملے پر بھارتی پراپیگنڈا کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ۔ ایک اور توجہ دلاؤ نوٹس جس میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر
- ترقی پذیر ممالک میں پاکستانی فارن مشنز کا تارکین وطن کیساتھ ناروا سلوک سے متعلق ایک تحریک التوا کو محرک کی درخواست پر موخر کر دیا گیا ۔
- ایجنڈے پر موجود تمام 34 نشانذدہ سوالات میں سے 12 کے جوابات دیئے گئے ، سینیٹرز نے 28 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)