اسلام آباد ،23 جون 2016 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے22 ویں اجلاس کی ساتویں نشست میں ایوان نے دو مطالبات زر کی منظوری دی
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 04 گھنٹے 12 منٹ رہا ۔
- نشست طےشدہ وقت 10بجے کی بجائے 10بج کر 57منٹ پرشروع ہوئی۔
- سپیکر نے مکمل نشست کیصدارت کی ، ڈپٹی سپیکر بھی موجود تھے۔
- قائد ایوان صرف 13 منٹ کیلئےشریک ہوئے ۔
- قائد حزب اختلاف نے 03 گھنٹے04 منٹ کیلئے نشست میں شرکت کی ۔
- وزیر خزانہ بھی 03 گھنٹے 36منٹ تک ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد23(06فیصد) ، اختتام پر 145(39فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی قائد نے شرکت کی ۔
- چھ اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے وزارت زراعت کیلئے سات ارب 80 کروڑ روپے کے مطابات زر کی منظوری دی ۔چھ اراکین نے 36 منٹ تک ان مطالبات زرپر پیش کی کٹوتی کی تحاریک پر بحث کی ۔ وزیر زراعت نے بحث کو سمیٹنے پر 12 منٹ صرف کئے ۔
- ایوان نے وزارت ترقیات کیلئے 388 ارب 50 کروڑ روپے کے مطالبات زر کی بھی منظوری دی ۔ چھ اراکین نے 51 منٹ تک ان مطالبات زرپر پیش کی کٹوتی کی تحاریک پر بحث کی ۔ متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری نے بحث کو سمیٹنے پر 02 منٹ صرف کئے ۔
- پانچ اراکین نے وزارت صحت کے مطالبات زر پر پیش کٹوتی کی ایک تحریک پر 22 منٹ تک بحث کی ۔
- سرکاری اور حزب اختلاف کے اراکین کی طرف سے پیش کی گئی ایک مشترکہ قرارداد کی منظوری دی گئی ۔ قرارداد مٰن معروف قوال امجد فرید صابری کے قتل کی مذمت کی گئی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- ایوان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن کی طرف سے پیش کی گئی تحریک استحقاق متعلقہ مجلس کے سپرد کر دی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 04 نکات ہائے اعتراض پر 04 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- وزارت صحت کے مطالبات زر پر بحث کے دوران وزیر سحت کی عدم موجودگی کیخلاف حزب اختلاف کے تمام اراکین نے پانچ منٹ کیلئے ایوان کے اندر احتجاج کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)