اسلام آباد ، 23 جون 2016 : خیبر پختون خوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی ساتویں نشست میں اراکین کی کم حاضری کیساتھ ایوان نے مالی سال 2015،16 کے ضمنی بجٹ پر بحث کی ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02گھنٹے 55منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 02بجے دن کی بجائے 18منٹ تاخیر کیساتھ منعقد ہوئی۔
- صدارت کے فرائض سپیکر نے نبھائے ۔ڈپٹی سپیکر بھی موجود تھیں ۔
- قائد ایوان نشست میں 52 منٹ کیلئے تشریف لائے جبکہ قائد حزب اختلاف تمام وقت موجود رہے۔
- وزیر خزانہ مکمل نشست کے دوران موجود رہے۔
- نشست کا آغاز 46( 37فیصد ) جبکہ اختتام 29(23فیصد( اراکین کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- عوامی نیشنل پارٹی ، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی قائدین شریک ہوئے ۔
- ایک اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
- نو اراکین نے رخصت کی درخواست ارسال کی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- وزیراعلیٰ ( قائد ایوان ) نے 03 منٹ تک جبکہ قائد ھزب اختلاف نے 36 منٹ تک ضمنی میزانیہ برائے مالی سال 2015،16 پر اظہار خیال کیا ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے چار اور مسلم لیگ (ن) کے دو اراکین سمیت مجموعی طور پر دس اراکین نے ضمنی بجٹ دو گھنٹے ،سات منٹ تک بحث کی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم یو آر ڈی او کی جانب سے خیبر پختون خوااسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)