اسلام آباد ،18 جولائی2016 : ایوان بالا کے250ویں اجلاس کی پہلی نشست میں چار قراردادیں منظور کی گئیں ،دو نجی قانونی مسودات بھی متعارف کرائے گئے ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03گھنٹے 32منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 04 بجے ہوا ۔
- چیئرمین نے نشست کی صدارت کی۔
- ڈپٹی چیئرمین نے نشست میں شرکت نہ کی ۔
- قائد ایوان نے 03 گھنٹے 24منٹ جبکہ قائد حزب اختلاف نے 90منٹ کیلئے شرکت کی ۔
- نشست کا آغاز 19(18فیصد ) جبکہ اختتام 16(15فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- پاکستان تحریک انصاف ،متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان مسلم لیگ ، پاکستان پیپلز پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، جمعیت العلما اسلام (ف) ، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی
- دواقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
کارکردگی
- معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت کی قرارداد متفقہ منظور ، 26 سینیٹرز اور چیئرمین نے 72 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- معروف قوال امجد صابری کیلئے ایوان میں فاتحہ خوانی کی قرارداد بھی متفقہ منظور کی گئی۔
- ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے حکومت موثر اقدامات اٹھائے ، متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر کی قرارداد منظور ۔
- سرکریک کے ساحل سے کراچی تک 250 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر اور تین صوبوں میں ذہنی صحت ایکٹ پر قانون سازی کو ریگولیٹ کرنیکی قراردادیں محرکین کی درخواست پر موخر کر دی گئیں ۔
- دو دیگر قرادادیں جن مین اسلام آباد میں ماڈل جیل اور بھکاسری بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سد باب کی بات کی گئی تھی محرکین کی عدم موجودگی کے باعث چھوڑ دی گئیں ۔
- ایوان نے قومی احتساب بل 2015 کو کثرت رائے سے مسترد کردیا ۔
- ایوان میں دوقانونی دو مسودات کام کے مقامات پر خواتین کو ہراسگی سے تحفظ کا بل 2016 اور تمباکو نوشی نہ کرنیوالوں کی صحت کے تحفظ اور تمباکو نوشی پر پابندی کا بل 2016 متعارف کرائے گئے ۔
- اقتصادی اصلاحات کاتحفظ (ترمیمی) بل 2016 اور آئینی ( ترمیمی) بل 2016 کو محرکین کی درخواست پر موخر کر دیا گیا ۔
- شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد (ترمیمی) بل 2016 کو اگلی نشست تک موخر کر دیا گیا ۔
- عوامی نمائندگی (ترمیمی) بل 2016 اور سینیٹ الیکشن (ترمیمی) بل 2016 کو محرک کی درخواست پر واپس لے لیا گیا ۔ وزیر قانون و انصاف نے ایوان کو بتایا کہ ان قانونی مسودات میں جو اصلاحات لائی گئی ہیں اسی طرح کی اصلاحات انتخابی اصلاحات کمیٹی کے زیر غور ہیں ۔
- مجلس قائمہ برائے خزانہ کے چیئرمین کی ایما پر ایک آزاد رکن نے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تنخواہوں کے حوالے سے مجلس کی رپورٹ پیش کی ۔
- پانی اور بجلی پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے تلاش فیڈر پیسکو کی تبدیلی سے متعلق ایک نشانذدہ سوال پر اپنی رپورٹ پیش کی ۔
- سیفرون پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے مختلف قبائلی ایجنسیوں میں پولیٹیکل ایجنٹس کے حالیہ تبادلوں پر رپورٹ پیش کی جسکی بعد ازاں ایوان نے منظور ی دیدی ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- ایوان نے تین تحاریک زیر ضابطہ 218 کے تحت غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات ، یونیورسل سروس فنڈ سے متعلقہ معاملات اور کاروباری برادری کو ایف بی آر سے ریفنڈ کلیم کی وصولی میں درپیش مشکلات پر بحث کی ۔
- حج 2015 کے موقع پر حکومتی اقدامات سے متعلق تحریک محرک کی عدم موجودگی کے باعث ترک کر دی گئی جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی سے متعلق قرارداد محرک نے واپس لے لی ۔
- ایوان بالا کے قواعد و ضوابط ہائے کار 2012 کے قواعد 56، 143 ، 196، 198اور 209 میں مجوزہ ترامیم کی دو علیحدہ علیحدہ تحاریک متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دی گئیں ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینیٹر کی ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف پیش تحریک انصاف متعلقہ مجس کے سپرد کر دی گئی ۔
نظم و ضبط
- عوامی اہمیت کے 02 نکات پر 08 منٹ تک بحث کی گئی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)