اسلام آباد ،31اگست 2016 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے23 ویں اجلاس کی آٹھویں نشست میں ایوان نے پنجاب ریونیو اتھارٹی ایکٹ 2012 اور پنجاب اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ 1963 میں ترامیم کیلئے دو سرکاری قانونی مسودات کی منظوری دی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ تین گھنٹے 24 منٹ رہا ۔
- نشست طےشدہ وقت 10بجے کی بجائے 11 بج کر 18 منٹ پر شروع ہوئی۔
- سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی ، ڈپٹی سپیکر موجود نہ تھے ۔
- قائد ایوان شریک نہ ہوئے ۔
- قائد حزب اختلاف 01 گھنٹہ 19منٹ تک ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد10(02فیصد) ، اختتام پر 41(11فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- جماعت اسلامی کے پارلیمانی قائد نے شرکت کی ۔
- تین اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے دو سرکاری قانونی مسودات پنجاب ریونیو اتھارٹی ( دوسرا ترمیمی) بل 2016اور پنجاب اینیملز سلاٹر کنٹرول ( دوسرا ترمیمی) بل 2016 کی منظوری دی ۔ سات اراکین نے قانونی مسودات پر ایک گھنٹہ تین منٹ بحث کی ۔
- مقامی حکومت پر قائم مجلس قائمہ نے بل نمبر 25 آف 2016 اور سوال نمبر 2923 پر اپنی رپورٹیں پیش کی ، مزید بر آں ایوان مقامی حکومت ایکسائز و ٹیکسیشن ، جنگلات و جنگلی حیات ، ، محنت و انسانی وسائل اور ہاؤسنگ و شہری ترقی پر قائم مجالس ہائے قائمہ کو رپورٹیں پیش کرنے کیلئے مزید مدت کی منظوری دی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- 34 میں سے 12 نشانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے ، محرکین کی عدم موجودگی کے باعث 11 سوالات کو نپٹا دیا گیا ۔ دو سوالات موخر کر دیئے گئے ۔ اراکین نے 22 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- ایوان نےپاکستان مسلم لیگ(ن) کے اراکین کی طرف سے یرقان اورشوگر کے پھیلاؤ ،ماحولیاتی تبدیلیوں ، رہائشی علاقوں کی تجارتی علاقوں میں تبدیلی اور جعلی عاملوں، پیروں سے متعلق جمع کرائی چار تحاریک التوا کو موخر کر دیا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 12 نکات ہائے اعتراض پر 16 منٹ اظہار خیال کیا ۔
- حزب اختلاف نے چیئر کے جانبدارانہ رویہ کیخلاف واک ٓاؤٹ کیا اور 42 منٹ بعد ایوان میں واپس آئی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)