اسلام آباد ،21 نومبر 2016 :ایوان بالا نے 255 ویں اجلاس کی دوسری نشست میں چار قراردادوں کی منظوری دی ، نجی اراکین کے سات قانونی مسودات متعارف کرائے گئے جبکہ سینیٹرز نے سابق سینیٹر حاجی محمد عدیل مرحوم کو انکی خدمات پر خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ چار گھنٹے 39 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03 بجے سہ پہر کی بجائے دو منٹ تاخیر سے ہوا ۔
- 17 منٹ کیلئے وقفہ نماز کیا گیا ۔
- چیئرمین نے مکمل نشست کی صدارت کی۔
- ڈپٹی چیئرمین موجود نہ تھے ۔
- قائد ایوان مکمل نشست میں شریک ہوئے جبکہ قائد حزب اختلاف نے 03 گھنٹے 52 منٹ ایوان میں گزارے ۔
- نشست کا آغاز 28(27فیصد ) جبکہ اختتام 16(15فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، مسلم لیگ فنکشنل ،جمعیت العلما اسلام (ف) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم لیگ ، جماعت اسلامی ،نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی
- دواقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
کارکردگی
- ایوان چارالگ الگ قراردادوں کی منظوری دی جن میں اسلامی نظریاتی کونسل میں خواتین کی نمائندگی ، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں پہلی سے دسویں تک تعلیمی نصاب میں ماحولیات کے مضمون کی شمولیت ، بے نامی غیر منقوملہ و منقولہ جائیداد اور کمپنیوں کا سراغ لگانے کیلئے قومی احتساب قوانین میں تبدیلیاں لانے اور بلوچستان کے کاشتکاروں کے ذمہ واجب الادا زرعی قرضوں کی معافی کی سفارشات کی گئیں ۔
- وزیر خزانہ کی توصیف کیلئے پیش ایک قرارداد محرک کی عدم موجودگی کے باعث نپٹا دی گئی ۔
- سات قانونی مسودات بشمول شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام ٓاباد (ترمیمی) بل 2016 ، معلومات کے حق کا بل 2016 ، کمسنوں کیلئے نظام انصاف ( ترمیمی) بل 2016 ، اسلام ٓاباد دیواروں پر اشتہار بازی کی ممانعت کا بل 2016 ، قومی کمیشن برائے بین الاقوامی قانون و مواعید بل 2016 ، آئینی ( ترمیمی) بل 23016 برائے ترمیم کئے جانے شق 209 اور فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2016 متعارف کرائے گئے ۔
- انسانی اعضا و بافتوں کی پیوند کاری ( ترمیمی) بل کو موخر کر دیا گیا ۔
- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی جس نے بھارہ کہو اسلام آباد میں ہاؤسنگ سکیم کیلئے زمین کی منظوری اورخریداری کی کہ اراکین کی تعداد سے متعلق ایک نشانذدہ سوال پر رپورٹ ایوان مین پیش کی گئی ۔
- ایوان بالا کے قواعد و ضوابط ہائے کار 2012 کے ضابطہ 196 میں مجوزہ ترمیم کو محرک نے واپس لے لیا ۔
- ایوان بالا کے قواعد و ضوابط ہائے کار 2012 کے ضابطہ 182 میں مجوزہ ترمیم کو چیئرمین کے عدم اتفاق کے باعث موخر کر دیا گیا ۔ چیئر نے محرک کو ہدائت کی کہ وہ اس معاملے پر بات کرنے کیلئے ان سے انکے چیمبر میں ملیں ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- 20 سینیٹرز نے مرحوم حاجی محمد عدیل کی پارلیمانی خدمات پر 02 گھنٹے 08 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی کے باعث ملک میں پانی کی مسلسل گرتی ہوئی سطح سے متعلق پہلے سےجاری بحث زیر ضابطہ 218 موخر کر دی گئی ۔
- اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کی اہمیت ، حکومت کی بھرتی پالیسی ، مردم شماری میں تاخیرسے متعلق حکومتی موقف اور فاٹا میں مقامی طور پر بے گھر افراد کی بحالی سے متعلق پیش چار تحاریک زیر ضابطہ 218 اٹھائی گئیں ، متعلقہ وزرا نے بحث کو مکمل کیا ۔
- محرکین کی عدم موجودگی کے باعث تین دیگر تحاریک کو نپٹا دیا گیا ۔
- تمام صوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں مختص فنڈز کی غیر مساویانہ تقسیم سے متعلق عوامی اہمیت کے معاملے پر وزرا کے جوابات کو موخر کر دیا گیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)