اسلام آباد ،24 نومبر 2016 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے25ویں اجلاس کی پہلی نشست کورم کی کمی کے باعث قانون سازی کا ایجنڈا نہ نمٹا سکی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02 گھنٹے30 منٹ رہا ۔
- وقفہ نماز کے باعث 26 منٹ کیلئے کارروائی معطل رہی۔
- نشست طےشدہ وقت 02بجے دوپہر کی بجائے سہ پہر 04 بج کر 26منٹ پر شروع ہوئی۔
- سپیکر نے پہلے 40 منٹ کیلئے نشست کی صدارت کی ، بقیہ کارروائی ڈپٹی سپیکر نے نبھائی ۔
- قائد ایوان شریک نہ ہوئے تاہم قائد حزب اختلاف 01 گھنٹہ 35 منٹ ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد58(15فیصد) ، اختتام پر 50(13فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی قائد نے شرکت کی ۔
- چھ اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے نظام کار پر موجود ایک ضمنی قرارداد منظور کی جس میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات کی مذمت کی گئی ۔
- نظام کار پر موجود دو قانونی مسودات اور ایک آرڈیننس زیر غور نہ لائے گئے ۔
- تین مجالس ہائے قائمہ نے انکے سپرد چار قانونی تجاویز پر رپورٹیں پیش کیں ۔
نمائندگی و جوابدہی
- 11 میں سے08نشانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے ، اراکین نے 23 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔ ایک سوال موخر کیا گیا ۔
- صوبائی وزیر قانون نے دو توجہ دلاؤ نوٹس کے جوابات دیئے ،دو نوٹس نپٹا دیئے گئے جبکہ ایک نوٹس کو موخر کیا گیا ۔
- ایوان دو تحاریک استحقاق متعلقہ مجلس کو سپرد کر دیئے ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 09 نکات ہائے اعتراض پر 13 منٹ اظہار خیال کیا ۔
- حزب اختلاف نے صوبے میں امن و امان کی بدترین صورتحال کیخلاف احتجاج کیلئے آٹھ منٹ کیلئے علامتی وال آؤٹ کیا ۔
- جماعت اسلامی کے رکن نے بھارتی جارحیت کیخلاف حکومت کی دفاعی پالیسی کیخلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا اور نشست کے التوا تک واپس نہ آئے ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے چھ بج کر چھپن منٹ پر کورم کی نشاندہی کی جو نشست کے التوا کا باعث بنی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)