اسلام آباد ،11 جنوری 2017 :ایوان بالا نے 258ویں اجلاس کی تیسری نشست میں ایوان بالا نے نظام ہائے کار پر موجود تمام امور اٹھائے جبکہ حکومت نے سابق آرمی چیف کے نئے کردار سے متعلق مسلےپر پالیسی بیان دیا ۔
حزب اختلاف نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاور کی زبوں حالی سے متعلق حکومت کی خاموشی کیخلاف پانچ منٹ کیلئے واک آؤٹ کیا ۔ چیئرمین نے خیبر پختون خوا کے تمام سینیٹرز پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی اور کمیٹی کو ہدائت کی کہ وہ ایئرپورٹ کا دورہ کرے اور اسکے حالات سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کرے ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02 گھنٹے 57منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت اڑھائی بجے دوپہر کی بجائے دو منٹ تاخیر سےہوا۔
- چیئرمین نے 01 گھنٹہ44 منٹ تک نشست کی صدارت کی، بقیہ کارروائی کی صدارت ڈپٹی چیئرمین نے کی ۔
- وزیراعظم موجود نہ تھے ۔
- قائد ایوان نے 02 گھنٹے 44منٹ نشست میں شریک ہوئے جبکہ قائد حزب اختلاف 01گھنٹہ 20 منٹ ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کا آغاز 13(12فیصد ) جبکہ اختتام 21(20فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- عوامی نیشنل پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان پیپلز پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ، جمعیت العلما اسلام (ف) اور نیشنل پارٹی کے پارلیمانی قائدین شریک ہوئے ۔
- ایک اقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
کارکردگی
- خزانہ پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے بے نامی لین دین ( ممانعت) بل 2016 پر رپورٹ پیش کی
- پارلیمانی امور کے وزیر نے قومی اقتصادی کونسل کی رپورٹ برائے مالی سال 2014،15 ایوان میں پیش کی ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- ایوان نے تحریک زیر ضابطہ 194(1) کے تحت جسمانی سزا کی ممانعت کے بل 2016 پر رپورٹ پیش کرنیکی مدت میں مزید 14 دن کی توسیع دیدی ۔
- نظام کار پر موجود 29 نشانذدہ سوالات میں سے 15سوالات اٹھائے گئے ، سینیٹرز نے 25 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- وزیر صنعت و پیداوار سمیت 11 اراکین نے ایک تحریک زیر ضابطہ 60 پر 27 منٹ بحث کی ۔یہ تحریک سال 2015 اور 2016 کے دوران یو ٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ہونیوالے این ٹی ایس امتحان کے بارے میں تھی ۔
- ایوان نے دو توجہ دلاؤ نوٹس اٹھائے ۔ پہلا توجہ دلاؤ نوٹس بلوچستان کے ضلع قلات کے مختلف علاقوں میں گیس کے کم دباؤ جبکہ دوسرا باچا خان ایئرپورٹ پشاور کی زبوں حالی سے متعلق تھا ۔
- دو تحاریک التوا کو خلاف ضابطہ ہونے کی بنیاد پر مسترد جبکہ ایک تحریک التوا کو محرک کی عدم موجودگی کے باعث نپٹادیا گیا ۔
نظم و ضبط
- ایوان نے عوامی اہمیت کے 09 نکات پر 21منٹ بحث کی ۔
حزب اختلاف نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاور کی زبوں حالی سے متعلق حکومت کی خاموشی کیخلاف پانچ منٹ کیلئے واک آؤٹ کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)