اسلام آباد ، 13 جنوری 2017 :بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 36ویں اجلاس کی چوتھی نشست میں ایوان نے تین قراردادوں کی منظوری جبکہ ایوان کے قواعد و ضوابط ہائے کار میں ترمیم کی ایک تحریک متعلقہ مجلس کے سپرد کردی ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03گھنٹے 03منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03بجے سہ پہر کی بجائے04بج کر03منٹ پر ہوا ۔
- سپیکر اور قائد ایوان نشست میں شریک نہ ہوئے ،کارروائی چیئر پرسنوں کے پینل کے ایک رکن نے انجام دی ۔
- قائد حزب اختلاف ایک گھنٹہ 07 منٹ کیلئے نشست میں شریک ہوئے ۔
- نشست کے آغازپر موجود اراکین کی تعداد 17( 25فیصد ) اوراختتام پر موجود اراکین کی تعداد 10(15فیصد) مشاہدہ کی گئی۔
- جمعیت العلما اسلام (ف) ۔ پاکستان مسلم لیگ ،عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے پارلیمانی قائد ین نے شرکت کی ۔
- 05 اراکین نے رخصت کی درخواست ارسال کی ۔
کارکردگی
- ایوان نے پختون خوا ملی عوامی پاٹی کے رکن کی ایک قرارداد کی منظوری دی جس میں وفاقی حکومت پر زور دیا گیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپورین کے برطرف ملازمیں حال اور خالی آسامیاں پر کی جائیں ۔
- ایوان نے ایک اور قرارداد منظور کی گئی جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز مخدوش طیاروں پر پابندی لگانے اور کرائے کم کرنیکا مطالبہ کیا۔قرارداد پر چھ اراکین نے 33 منٹ بحث کی ۔
- تیسری قرارداد بھی پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کی ایک خاتون نے پیش کی اور وزیراعلیٰ و کابینہ کی طرف سے ایوان میں کرائی گئی اس قرارداد کہ صوبے مٰن خالی 90 ہزار آسامیوں پر نوے روز کے اندر بھرتی کی جائیگی کا خیر مقدم کیا گیا ۔ قرارداد پر چھ اراکین نے 25 منٹ بحث کی ۔
- ایوان نے بلوچستان ریذیڈنشل کالجز ایکٹ 2005 کی شق اے 14 میں شامل لفظ گرانٹ کوریگولر بجٹ سے تبدیل کیا جائے ۔ اس قرارداد پر بھی چھ اراکین نے 16 منٹ بحث کی ۔
- ایوان نے اپنے قواعد و ضوابط ہائے کار 1974 میں ایک مجوزہ ترمیم کو مزید غور کیلئے متعلقہ مجلس کے سپرد کردیا ۔
نمائندگی و جوابدہی
- نظام کار پر موجود تمام سوالات اٹھائے گئے ، وزرا نے جوابات دیئے ۔
- ایوان نے پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے رکن کی تحریک استحقاق متعلقہ مجلس کے سپرد کردی ۔تحریک پر 09 اراکین نے 32 منٹ بحث کی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 03 نکات ہائے اعتراض پر 03 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں کی گئی ۔
)یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم سی پی ڈی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے(