اسلام آباد ، 26 جنوری 2017:خیبر پختون خوا اسمبلی کے بائیسویں اجلاس کی دوسری نشست کورم کی کمی کے باعث قبل از وقت ملتوی کی گئی ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 99 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03بجے کی بجائے 03بج کر 22 منٹ پر ہوا ۔
- 30 منٹ کیلئے وقفہ نماز کیا گیا۔
- مکمل نشست کی صدارتڈپٹی سپیکر نے کی ۔
- قائد ایوان شریک نہ ہوئے تاہم قائد حزب اختلاف نے نشست میں 71 منٹ شرکت کی ۔
- نشست کا آغاز 35( 28فیصد ) جبکہ اختتام 22( 44فیصد( اراکین کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- تمام جماعتوں کےپارلیمانی قائدین شریک ہوئے ۔
- دو اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے خیبر پختون خوا پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ ، اریگیشن ایمپلائیز ( ریگولرائزیشن آف سروس )بل 2017 اور خیبر پختون خوا شعبہ صحت کے ملازمین (ریگولرائزیشن آف سروس)2017 پر غور نہ کیا ۔
نمائندگی و جوابدہی
- متعلقہ وزرا اور کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ سوالات منعقد نہ ہوا۔
نظم و ضبط
- جمعیت العلما اسلام (ف) کے اراکین نے دو مرتبہ کورم کی نشاندہی کی تاہم گنتی کرانے پر کورم پورا پایا گیا۔
- چار بج کر اڑتالیس منٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن نے کورم کی نشاندہی کی ، گنتی کرنے پر کورم کم پایا گیا ، نشست ملتوی کردی گئی ۔
- اراکین کے سوالات کے جوابات جمع نہ ہونے کیخلاف حزب اختلاف نے دو بار واک آؤٹ کیا ۔
- قومی وطن پارٹی شیرپاؤ اور مسلم لیگ (ن) کی ایک ایک خاتون رکن نے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین کی ایوان میں مسلسل عدم آمد کیخلاف سپیکر روسٹرم کے سامنے پانچ منٹ کیلئے احتجاج کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم یو آر ڈی او کی جانب سے خیبر پختون خوااسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)