اسلام آباد ، 13 مارچ2017 :بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 37ویں اجلاس کی چھٹی و آخری نشست میں ایوان نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مردم شماری فارم میں خصوصی افراد کیلئے علیحدہ خانہ شامل کیا جائے ۔
ایوان نے دولت مشترکہ کے عالمی دن 2017 کو منانے کیلئے بحث بھی کی ۔ جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو گیا ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ04 گھنٹے 12 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت ساڑھے گیارہ بجے صبح کی بجائےدوپہر 12 بج کر20منٹ پر ہوا ۔
- مکمل نشست کی صدارتسپیکر نے کی ۔
- وزیر اعلیٰ شریک نہ ہوئے جبکہ قائد حزب اختلاف مکمل نشست میں موجود رہے ۔
- نشست کے آغازپر موجود اراکین کی تعداد 22( 34فیصد ) اور اختتام پر 12(19فیصد) مشاہدہ کی گئی ۔
- پختون خوا ملی عوامی پارٹی ،مسلم لیگ قائداعظم ، جمعیت العلما اسلام (ف) ، مجلس وحدت المسلمین اور عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی قائد ین نے شرکت کی ۔
- دو اقلیتی اراکین نے بھی شرکت کی۔
- پانچ اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مردم شماری فارم میں خصوصی افراد کیلئے علیحدہ خانہ شامل کیا جائے ۔ چار اراکین 10 منٹ تک قرارداد پر بحث بھی کی ۔
- صحت پر قائم مجلس قائمہ کے چیئر پرسن نے چلڈرن ہسپتال کوئٹہ سے متعلق قرارداد پر مجلس کی رپورٹ پیش کی ۔
- وزیرتعلیم نے کیڈٹ کالج مستونگ میں داخلوں پر قائم خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- نظام ہائے کار پر موجود 07 نشانذدہ سوالات میں سے 05 اٹھائے گئے ، متعلقہ وزارتوں نے جواب دیئے ۔اراکین نے05 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- ایوان نے دولت مشترکہ کے عالمی دن 2017 کو منانے کیلئے بحث بھی کی ۔50 منٹ جاری رہنے والی بحث میں آٹھ اراکین نے شرکت کی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے21 نکات ہائے اعتراض پر 12 منٹ اظہار خیال کیا ۔
- سرکاری محکموں میں متنازعہ تعیناتیوں کے معاملہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن نے 03 بج کر16 منٹ پر ایوان سے واک آؤٹ کیا جو تا برخاست نشست جاری رہا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں کی گئی ۔
)یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم سی پی ڈی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے(