اسلام آباد ،17اپریل 2017 :ایوان نے 261ویں اجلاس کی چھٹی نشست میں ایوان نے ضابطہ فوجداری پاکستان میں دو ترامیم اور دو قراردادوں کی منظوری دی ۔ قراردادوں میں حکومت سے سفارش کی گئی کہ مذہبی تقریبات کو فروغ دیا جائے جبکہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پر پابندی لگائی جائے ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 04 گھنٹے 02 منٹ منٹ رہا ۔
- وقفہ ہائے نماز کیلئے کارروائی 11 منٹ معطل کی گئی ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت کی بجائے تین منٹ تاخیر سے ہوا۔
- چیئرمین نے مکمل نشست کی صدارت کی، ڈپٹی چیئرمین شریک نہ ہوئے ۔
- وزیراعظم نے شرکت نہ کی ۔
- قائد ایوان نے 03 گھنٹے 25منٹ کیلئے نشست میں شرکت کی ، قائد حزب اختلاف موجود نہ تھے ۔
- نشست کا آغاز 15(14فیصد ) جبکہ اختتام 14(13فیصد( سینیٹرز کی موجودگی میں ہوا ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ، پاکستان مسلم لیگ(ف) ، جمعیت العلما اسلام (ف)، جماعت اسلامی ، عوامی نیشنل پارٹی اور پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین شریک ہوئے ۔
- دواقلیتی سینیٹر نے بھی شرکت کی ۔
کارکردگی
- ایوان نے تحریک انصاف کے سینیٹر کی طرف سے آئین کی شق 256 میں ترمیم کے بل کو اکثریتی ووٹ سے مسترد کردیا ۔
- ایوان نے پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینیٹر کی طرف سے ضابطہ فوجداری کی دفعات 323، 273،274 اور 275 میں ترامیم کیلئے دو قانونی مسودات کی منظوری دی ۔
- متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر نے اپنا بل واپس لے لیا ۔
- نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور تحقیق پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کی زمین کو رہائشی و کمرشل پلاٹوں مین تبدیل کرنیکی تجویز سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔
- ایوان نے مختلف مجالس ہائے قائمہ کو رپورٹس پیش کرنیکی مدت میں توسیع کی تحاریک کی منظوری دی ۔
- ایوان کو بتایا گیا کہ نجی اراکین کے آٹھ قانونی مسودات مجالس ہائے قائمہ سے واپس ایوان کو موصول ہو چکے ہیں ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نے وزیراعظم کے مشیر کی یقین دہانی کے بعد مانسہرہ میں ہوائی اڈے کے قیام سے متعلق اپنی تحریک التوا واپس لے لی ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- سولہ اراکین نے مردان میں طالبعلم کے قتل کے واقعے پر 79 منٹ بحث کی ، وزیر مملکت برائے داخلہ و انسداد منشیات نے بحث سمیٹی ۔
- وزیر صنعت و پیداوار نے ملک میں صنعتی ترقی کے حوالے سے پہلے سے جاری بحث زیر ضابطہ 218 کو سمیٹا ۔
- نو اراکین نے ملک میں پانی کی قلت کے حوالے سے تحریک زیر ضابطہ 218 50 منٹ تک بحث کی ۔
- پٹرولیم اور تجارت کے وزرا نے گیس سپلائی اور گندم کی خریداری سے متعلق عوامی اہمیت کے تین نکات پر پالیسی بیانات دیئے
نظم و ضبط
- چیئر مین اور تین سینیٹرز نے گزشتہ نشست قبل از ملتوی کئے جانے کی وجوہات پر 28 منٹ بحث کی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)