اسلام آباد ،12جنوری 2016 : ایوان بالاکے ایک سو تئیسویں اجلاس کی دوسری نشست میں ایجنڈے پر موجود تمام امور زیر غور آئے ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ چار گھنٹے 14 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت تین بجے کی بجائے ایک منٹ تاخیر کیساتھ ہوا
- سولہ منٹ کیلئے وقفہ برائے نماز کیا گیا
- مکمل نشست کی صدارت چیئرمین نے خود کی تاہم ڈپٹی چیئرمین بھی ایوان میں موجود رہے ۔
- وزیر اعظم نشست میں شریک نہ ہوئے
- قائد ایوان نشست کا پورا دورانیہ ایوان میں موجود رہے ۔
- ماحولیاتی تبدیلی ، اطلاعات ، نشریات اور قومی ورثہ ، دفاعی پیداوار ، صنعت و پیداوار ، منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات اور تجارت کے وفاقی وزرا بھی میں موجود تھے ۔
- قائد حزب اختلاف تین گھنٹے ، پنتالیس منٹ تک ایوان میں رہے
- نشست کا آغاز 12(11فیصد ) جبکہ اختتام تیس(انتیس فیصد( اراکین کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- جمعیت العلما اسلام (ف) ، پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل ) ، پاکستان مسلم لیگ ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کےپارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- دو اقلیتی رکن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
کارکردگی
- ایوان نے معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے انکو خراج عقیدت پیش کرنیکی قرارداد منظور
نمائندگی اور جوابدہی
- چیئر نے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں حالیہ کشیدگی سے متعلق بحث کیلئے ایک تحریک التوا کی منظوری دی ۔ چیئر نے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور کو ہدائت کی کہ وہ اس مسلے پر بدہ کو وقفہ سوالات کے بعد ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دیں ۔
- تعلیمی اداروں خاص طور پر کالجوں اور جامعات میں طلبہ یونین کی بحالی کے معاملے پر غور کیلئے ایوان نے پورے ایوان کو کمیٹی میں تبدیل کرنیکی تحریک کی منظوری دی ۔
- ایوان نے تحریک زیر ضابطہ 157(2) ، اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس از سال 2009 تا 2012 پر بحث کی ۔ ان رپورٹس پر پندرہ اراکین اور چیئرمین نے ایک گھنٹہ تینتیس منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- ایوان نے دو توجہ دلاو نوٹسز اٹھائے ۔ ان نوٹسز میں ایوان کی توجہ چینی کے خارخانوں کو سبسڈی دینے اور ایران سے سبزیوں و پھلوں کی در آمد کی طرف مبذول کرائی گئی ۔ دونوں توجہ دلاو نوٹسز کا جواب وزیر تجارت نے دیا ۔
- ایجنڈے پر موجود تمام بارہ سوالات اٹھائے گئے ، سینیٹرز نے 13 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
نظم و ضبط
- عوامی اہمیت کے بیس نکات پر پچپن منٹ تک بات کی گئی
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی
اس فیکٹ شیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)