اسلام آباد ،13فروری 2017 :ایوان بالا کے 259ویں اجلاس کی پہلی نشست میں ایوان نے سات قراردادیں منظور کیں ، نجی اراکین کے پانچ قانونی مسودات متعارف کرائے جبکہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نشست میں موجود نہ تھے ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 04 گھنٹے 38منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت تین بجے دوپہر کی بجائے تین منٹ تاخیر سےہوا۔
- 17 منٹ کا وقفہ نماز کیا گیا ۔
- چیئرمین نے مکمل نشست کی صدارت کی
- ڈپٹی چیئرمین موجود تھے تاہم وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نے شرکت نہ کی ۔
- قائد ایوان نے مکمل نشست میں شرکت کی ۔
- نشست کا آغاز 14(13فیصد ) جبکہ اختتام 12(11فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ، عوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف ، متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان مسلم لیگ(ن) ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ، پاکستان مسلم لیگ اور جمعیت العلما اسلام (ف) کے پارلیمانی قائدین شریک ہوئے ۔
- ایک اقلیتی سینیٹر نے بھی شرکت کی ۔
کارکردگی
- ایوان میں پانچ قانونی مسودات بشمول اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز بورڈ بل 2017 پانچ قانونی مسودات متعارف کرائے گئے ، جنہیں متعلقہ مجالس ہائے قائمہ کے سپرد کر دیا گیا ۔
- ایوان نے ضابطہ 100 کے تحت غور کے بعد فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل کی منظوری دی
- ایوان آئینی ترمیمی بل 2016 برائے ترمیم کئے جانے شق 28 کو منظوری کیلئے مطلوبہ دو تہائی ووٹ نہ ملنے کے کے باعث مسترد کردیا ۔
- ایوان کو بتایا گیا کہ مجالس ہائے قائمہ کے زیر غور قانونی مسودات مین سے نو مسودات واپس موصول ہو چکے ہیں ، اراکین ان پر زیر ضابطہ 100 غور کیلئے تحاریک پیش کر سکتے ہیں ۔
- ایوان نے مختلف موضوعات پر سات قراردادوں کی منظوری جبکہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر شجرکاری سے متعلق قرارداد کو محرک کی درخواست پر موخر کردیا گیا ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- ایوان نے موبائل فون کمپنیوں کی کارکردگی ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کی موجودہ صورتحال بھکاری بچوں کیلئے ہنر سکھانے کا قومی پروگرام اور حکومت کی طرف سے غیر ملکی قرضے حاصل کرنے کے طریق کار سے متعلق تحاریک زیر ضابطہ 218 بحث کی ۔
- اعلیٰ تعلیم کمیشن کی کارکردگی سے متعلق ایک تحریک کو محرک کی درخواست پر موخر کردیا گیا ۔
- ایوان نے بے سہارا یتیم بچوں کی ( بحالی و بہبود ) کے بل 2016 اور تشدد و زیر حراست ہلاکت ، زنا ( تحفظ و سزا ) بل 2015 کوپارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں زیر غور لانے کی دو الگ الگ تحاریک منظور کیں ۔ یہ دونوں بل ایوان بالا سے منظوری کے بعد ایوان زیریں کو بھیجے گئے تھے ، جس نے انکی منظوری 90 دن میں دینی ہوتی ہے ۔
نظم و ضبط
- ایوان نے عوامی اہمیت کے 05 نکات پر 11 منٹ بحث کی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)