اسلام آباد ،14اپریل 2017 :ایوان بالا کے چیرمین نے 261ویں اجلاس کی پانچویں نشست وزرا کی غیرحاضری کے باعث باضابطہ نطام کار پر غور کئے بغیر ہی لا متناہی مدت تک موخر کردی
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 100 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 10بجے صبح ہوا۔
- چیئرمین نے مکمل نشست کی صدارت کی، ڈپٹی چیئرمین شریک نہ ہوئے ۔
- وزیراعظم نے شرکت نہ کی ۔
- قائد ایوان نے 20 منٹ کیلئے نشست میں شرکت کی ، قائد حزب اختلاف موجود نہ تھے ۔
- نشست کا آغاز 11(10فیصد ) جبکہ اختتام 17(16فیصد( سینیٹرز کی موجودگی میں ہوا ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ، پاکستان مسلم لیگ(ف) ، جمعیت العلما اسلام (ف) اور پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین شریک ہوئے ۔
- دواقلیتی سینیٹر نے بھی شرکت کی ۔
کارکردگی
- ایوان نے نظام کار پر موجود قانون سازی کی کارروائی انجام نہ دی
نمائندگی اور جوابدہی
- نظام کار پر موجود 41 نشانذدہ سوالات میں سے 06 سوالات اٹھائے گئے ، سینیٹرز نے 07 ضمنی سوال بھی دریافت کئے ۔حکومت کی طرف سے سوالات تحریری جوابات نہ موصول ہونے کے باعث وقفہ سوالات 25 منٹ معطل بھی رہا ۔
- توجہ دلاؤ نوٹس اور عوامی اہمیت کے معاملات نہ اٹھائے گئے ۔
- ایوان نے میپکو کی طرف سے اوور بلنگ سے متعلق ایک تحریک التوا اٹھائی تاہم متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی کے باعث اسکا فیصلہ نہ ہو سکا ۔
نظم و ضبط
- سینیٹرز نے عوامی اہمیت کے 06 نکات ہائے اعتراض پر پر 06 منٹ اظہار خیال کیا
- متحدہ قومی موومنٹ اور ن لیگ کے ایک سینیٹر نے اجلاس میں وزرا کی عدم دلچسپی کیخلاف وا ک آؤٹ کیا جو نشست کے موخر ہونے تک جاری رہا ۔
- چیئر مین نے وزرا کی عدم موجودگی کے باعث زیر ضابطہ 23(2) نشست کو غیر معینہ مدت کیلئے موخر کردیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)