اسلام آباد ،07مارچ 2016 : ایوانِ زیریں کے40ویں اجلاس کی دوسری نشست میں ایوان نے 15 قانونی مسودات اور پانچ قراردادوں سمیت نجی اراکین کے بیشتر امور انجام دیئے
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03 گھنٹے 54 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 10بجے صبح کی بجائے 10بج کر 34 منٹ پر ہوا
- نشست کے ابتدائی 52 منٹ تک صدارت کے فرائض سپیکر نے جبکہ بقیہ وقت کیلئے ڈپٹی سپیکر نے انجام دیے۔
- وزیرِ اعظم اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔
- قائدِ حزبِ اختلاف12 منٹ کیلئے شریک ہوئے ۔
- نشست کے آغاز پر 14(06 فیصد) اور اختتام پر 39 (20فیصد) اراکین موجود تھے۔
- نشست میں پاکستان پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، قومی وطن پارٹی شیر پاؤ، جماعت اسلامی ، عوامی مسلم لیگ پاکستان، آل پاکستان مسلم لیگ اورپاکستان مسلم لیگ ضیاکے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- 08 اقلیتی اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- نجی اراکین نے مائیکرو فنانس انسٹی تیوشنز (ترمیمی) بل 2017 سمیت 12 قانونی مسودات متعارف کرائے جنہیں متعلقہ مجالس ہائے قائمہ کے سپرد کردیا گیا ۔
- ایوان نے مذہبی سکلرز ، علما اور پیش اماموں کی بہبود کے بل 2017 اور ضابطہ فوجداری (ترمیمی) بل 2017 کو موخر کردیا ۔
- پولیس آرڈر (ترمیمی) بل 2017 کو محرک نے واپس لے لیا جبکہ آئینی (ترمیمی) بل 2017 کو نپٹا دیا گیا ۔
- نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز و کو آرڈینیشن کے چیئرمین نے دو قانونی مسودات پر مجلس کی رپورٹ پیش کی ۔
- ایوان نے مختلف موضوعات پر چار قرار دادوں کی منظوری دی ۔ پہلی قرارداد میں سکھر ائرپورٹ کو اپ گریڈ کرنے ، دوسری مٰن ریلوے پٹڑیوں کے گرد دیواروں کی تعمیر ، گیٹوں کی تنصیب ، تیسری قرارداد میں بیروزگاری پر قابو پانے اور وفاقی ملازمین کی تنخواہوں سے رہائش و تزئین و مرمت اخراجات کی کٹوتی ختم کرنے کے مطالبات کئے گئے ، چوتھی قرارداد سرکاری بینچوں کی مخالفت کے باوجود منظور کی گئی ۔ پانچ اراکین نے قرارداد پر سات منٹ بحث کی ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- ایوان مردم شماری کے فارم میں مقامی طور پر بے گھر افراد کے اندراج کے کالم کے نہ ہونے سے متعلق ایک توجہ دلاؤ نوٹس اٹھایا ، نظام کار پر موجود دوسرے توجہ دلاؤ نوٹس کو نظر انداز کردیا گیا ۔
- ایوان نے خارجہ پالیسی اور ایوی ایشن ڈویژن سے متعلق دو تحاریک زیر ضابطہ 259 پر بحث کی ۔ 19 اراکین نے دو گھنٹے تین منٹ تک بحث میں حصہ لیا ۔دو دیگر تحاریک زیر ضابطہ 259 کو محرکین کی عدم موجودگی پر ترک کردی گئیں جبکہ دو کو زیر غور نہ لایا گیا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نےایک نکتہ اعتراض پر 02 منٹ بات کی۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے قومی اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)