اسلام آباد ،03اگست2016 : ایوانِ زیریں کے34ویں اجلاس کی تیسری نشست میں ایوان نے نظام کار پر موجود تمام امور نپٹائے ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 186 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت ساڑھے دس بجے کی بجائے08 منٹ تاخیر کیساتھ ہوا۔
- ڈپٹی سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی سپیکر موجود نہ تھے ۔
- وزیرِ اعظم اورقائد حزب اختلاف شریک نہ ہوئے ۔
- نشست کے آغاز پر 30(09فیصد) اور اختتام پر28(08فیصد) اراکین موجود تھے۔
- نشست میں بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)، جماعت اسلامی ، عوامی نیشنل پارٹی ، قومی وطن پارٹی(شیر پاؤ) ، مسلم لیگ ضیا اور پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- سات اقلیتی اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے یکم جون 2016 کو منعقدہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کی مصدقہ کاپی ایوان کے ٹیبل پر رکھی ۔
- نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن کے وزیر مملکت کی طرف سے پیش کی گئی تحریک کو منظور کرتے ہوئے ایوان نے قومی اسمبلی سے منظور کردہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2016 کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی طرف ریفر کر دیا ۔
- ایوان نے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ( تنظیم نو و تبدیلی ) آرڈیننس میں 06 اگست 2016 سے مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد منظور کی ۔
- پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ ، محصولات ، اقتصادی امور ، نجکاری و شماریات کی طرف سے متعراف کرائے گئے لمیٹڈ لائبلیٹی بل 2016کو متعلقہ مجلس قائمہ کے سپرد کیا گیا ۔
- ایوان نے بینکس (نیشنلائزیشن ) ( ترمیمی) بل 2016 اور ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن بل 2016 کو ایوان بالا میں منظوری کے وقت کی گئی ترامیم سمیت اکثریت رائے سے منظور کر لیا ۔
- ریلوے ، سائنس و ٹیکنالوجی ، سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی حقوق کی مجالس ہائے قائمہ کے چیئر مینوں نے جولائی تا دسمبر 2015 تک کی میعادی رپورٹیں پیش کیں ۔
نمائندگی و جوابدہی
- ایوان نے 36 میں سے 11 نشانذدہ سوالات کو اٹھایا ، اراکین نے 15 ضمنی سوال بھی دریافت کئے ۔
- ایوان نے ملک میں وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں اور سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں سے متعلق پیش دو الگ الگ توجہ دلاؤ نوٹسوں پر بھی غور کیا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 21 نکات ہائےاعتراض پر 45 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے کراچی میں اپنی جماعت کے ایک رہنما کی گرفتاری کیخلاف 11 بج کر 53 منٹ پر ایوان سے واک آؤٹ کیا جو نشست کے ملتوی ہونے تک جاری رہا ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے 12 بج کر 19 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ۔ تاہم گنتی کرانے پر کورم پورا پایا گیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے قومی اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)