[pkhto]
اسلام آباد ، 24ستمبر 2016 :بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 34ویں اجلاس کی تیسری نشست میں ایوان نے ایک سرکاری قانونی مسودے اور ایک مشترکہ قرارداد منظور کی ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02گھنٹے 06 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 04 بجےسہ پہر کی بجائے04بج کر 51منٹ پر ہوا ۔
- سپیکر نےایک گھنٹہ 17 منٹ تک نشست کی صدارت کی بقیہ کاررو۳ائی چیئر پرسنوں کے پینل کے ایک رکن نے انجام دی ۔
- ڈپٹی سپیکر کی نشست بدستور خالی ہے ۔
- وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف نے شرکت نہ کی ۔
- نشست کے آغازپر موجود اراکین کی تعداد 22 ( 32 فیصد ) اور اختتام پر موجود اراکین کی تعداد 20(29فیصد) مشاہدہ کی گئی۔
- پختون خوا ملی عوامی پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی قائد ین نے شرکت کی ۔
- دواقلیتی رکن بھی شریک ہوئے۔
- پانچ اراکین نے رخصت کی درخواست ارسال کی ۔
کارکردگی
- ایوان نے سرکاری قانونی مسودے بلوچستان ملازمین کی کارکردگی و نظم و ضبط ( ترمیمی) بل 2016 کی منظوری دی ۔
- ایک مشترکہ قرارداد منظور کی گئی جس میں وفاق سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبے کے کم ترقی یافتہ علاقوں کیلئے فوری فنڈزجاری کئے جائیں ۔ قرارداد پر 13 اراکین نے ایک گھنٹہ چالیس منٹ بحث کی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 02 نکات ہائے اعتراض پر 05 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- نیشنل پارٹی کے اراکین نے 54 منٹ کیلئے ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت انہیں اہم معاملات میں اعتماد میں نہیں لیتی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں کی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم سی پی ڈی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)
[/pkhto]