اسلام آباد ، 26 ستمبر 2016 : خیبر پختون خوا اسمبلی کےاکیسویں اجلاس کی چوتھی نشست میں ایوان نے صحت اور تعلیم سے متعلقہ چار سرکاری قانونی مسودات کی منظوری دی ۔
- نشست کا دورانیہ 01 گھنٹہ 17 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03بجےسہ پہر کی بجائے 03بج کر 33منٹ پر ہوا ۔
- مکمل نشست کی صدارت سپیکر نے کی ، ڈپٹی سپیکر بھی موجود تھیں ۔
- قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف نےنشست میں شرکت نہ کی ۔
- نشست کا آغاز 35( 29فیصد ) جبکہ اختتام 43( 35فیصد( اراکین کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔اجلاس کے دوران کسی ایک موقع پر موجود اراکین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 48(39فیصد ) مشاہدہ کی گئی ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی کےپارلیمانی قائدشریک ہوئے ۔
- دو اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
- پندرہ اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان نے چار قانونی مسودات خیبر پختون خوا طب اینڈ ہومیو پیتھک ملازمین ( تقرر ) بل 2016 ،ٹیوبر کلوزز نوٹیفیکیشن بل 2016 ، فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز بل 2016 اور خیبر پختون خوا ہائیر ایجوکیشن اکیڈمی آف ریسرچ اینڈ ٹریننگ بل 2016 کی منظوری دی ۔
- وزرا نے خیبر پختون خوا تمباکو پر پابندی اور سگریٹ نوشی نہ کرنیوالوں کی صحت کے تحفظ کا بل 2016 ، محفوظ انتقال خون اتھارٹی بل 2016 اور برین انسٹی ٹیوٹ بل 2016 متعارف کرائے ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پر قائم مجلس قائمہ جبکہ جمعیت العلما اسلام ( ف) کے رکن نے مواصلات و ورکس پر قائم مجلس ہائے قائمہ کی رپورٹیں پیش کیں ۔
- وزیر خازنہ کی طرف سے پیش ایک تحریک کی منظوری دی گئی ۔ تحریک میں خیبر پختون خواہ کی ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹیں صوبوں کو واپس بھیجنے کی بات اٹھائی گئی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- نظام کار پر موجود 14 نشانذدہ سوالات میں سے آٹھ کے جوابات دیئے گئے ۔
- ایوان نے بنوں سکولوں کی نا گفتہ بہ حالت سے متعلق دو توجہ دلاؤ نوٹس اٹھائے۔
- پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن کی طرف سے پیش ایک تحریک جس میں اٹھارہویں ترمیم میں صوبوں کو دیئے گئے اختیارات واپس لینے کی کوششوں کو معاملہ اٹھایا گیا پر چار اراکین نے دس منٹ تک بحث کی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم یو آر ڈی او کی جانب سے خیبر پختون خوااسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)