اسلام آباد ، یکم فروری 2017: ایوانِ زیریں کے 39 ویں اجلاس کی پانچویں نشست میں ایوان نے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی غیر موجودگی میں قانون سازی کے بھاری ایجنڈے کو نپٹایا اور سات قانونی مسودات و ایک ضمنی قرارداد کی منظوری دی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03گھنٹے 11منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت ساڑھے 10بجے صبح کی بجائے 34 منٹ تاخیر سے ہوا ۔
- سپیکر نے 87منٹ تک نشست کی صدارت کی بقیہ کارروائی ڈپٹی سپیکر نے انجام دی ۔
- قائد ایوان (وزیرِ اعظم )اورقائد حزب اختلاف نے شرکت نہ کی ۔
- نشست کا آغاز پر 17(05فیصد) اور اختتام 59(17فیصد) اراکین کی موجودگی میں ہوا۔
- نشست میں جماعت اسلامی ، عوامی نیشنل پارٹی اور پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی۔
- چھ اقلیتی اراکین نے بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
- سترہ اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان نے بے نامی لین دین ( ممانعت ) بل 2017 ،لیگل پریکٹشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2016،دی کمپنیز ( قانونی مشیران کا تقرر) بل 2016سمیت سات قانونی مسودات کی منظوری دی ۔
- ایوان نےایک قانونی مسودے کمپنیز بل 2016 پر غور اگلی نشست تک ملتوی کردیا۔
- ایوان نے 29 جنوری 2017 کو کینیڈا کے شہر کوبیک کی مسجد پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کیلئے متفقہ قراداد کی منظوری دی
- ایوان نے تین قانونی مسودات متعلقہ مجالس کے سپرد کر دیئے ۔
- قانون و انصاف پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے تنازعات کے متبادل حل کے بل 2016 ،قانونی چارہ جوئی کی لاگت کے بل 2016 اور خزانہ و محصولات پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے کاسٹ اینڈ منیجمنٹ اکاؤنٹنٹس (ترمیمی) بل 2016 پر اپنی مجالس کی رپورٹیں پیش کیں۔
- خزانہ کے پارلیمانی سیکرٹری نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی رپورٹ برائے سال 2014 تا 2016 پیش کی
- پارلیمانی امور کے وزیر نے قومی اقتصادی کونسل کی رپورٹ برائے مالی سال 2014 تا 2015 پیش کی ۔
- ایوان میں دو مجالس ہائے قائمہ کے چیئرمینوں نے میعادی رپورٹیں پیش کیں ۔
نمائندگی و جوابدہی
- نظام ہائے کار پر موجود 33 نشانذدہ سوالات مین سے 18 سوالات اٹھائے گئے ، اراکین نے 22 ضمنی سوال بھی دریافت کئے
- ایوان نے دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی اٹھائے ۔
- ایوان نے نظام کار پر موجود اظہار تشکر کی ایک تحریک نہ اٹھائی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 09 نکات ہائے اعتراض پر 16 منٹ صرف کئے ۔
- ایک آزاد رکن نے بارہ بج کر تئیس منٹ پر کورم کی نشاندہی کی تاہم گنتی کرانے پر کورم پورا پایا گیا۔
- متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے صارفین سے زائد وصولی کرنے پر کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کیخلاف ایک بج کر بیالیس منٹ پر ایوان سے واک آؤٹ کیا اور نشست ختم ہونے تک واپس نہ آئے ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے قومی اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)