اسلام آباد،۱۰فروری۲۰۱۶: پنجاب صوبائی اسمبلی کے انیسویں اجلاس کی نویں نشست میں زراعت اور گنّے کے کاشتکاروں کے مسائل پر بحث کی گئی۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ تین گھنٹے بتیس منٹ رہا۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت دس بجے کی بجائے گیارہ بج کر سولہ منٹ پرہوا۔
- سپیکر نے ابتدائی ایک گھنٹہ اور چھپن منٹ جبکہ باقی وقت ڈپٹی سپیکر نے وقت صدارت کے فرائض سرانجام دیے۔
- قائدِ ایوان( وزیراعلیٰ ) اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔
- قائدِ حزب اختلاف اڑتیس منٹ اجلاس کی کاروائی میں حاضر رہے۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد بیس(پانچ فیصد) جبکہ اختتام پر دس(تین فیصد) پائی گئی۔
- جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے اجلاس میں شرکت کی ۔
- ایک اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی نمبر ایک کو کمیٹی رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایک سال کی توسیع عنایت کی۔
- فہرستِ کار میں شامل دو قانونی مسوّدے زیرِغور نہ آسکے۔
نمائندگی و جوابدہی
- حکومت نے ایجنڈے میں شامل چودہ نشانذدہ سوالات میں سے نو کے زبانی جوابات ایوان میں دیے جبکہ چار سوالات متعلقہ اراکین کی غیرحاضری کے باعث زیرِ غور نہ آسکے۔ بقیہ سوالات کے زبانی جوابات وقت کی کمی کے باعث نہیں دیے گئے۔ اراکین نے سترہ ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- حکومت نے خنّاق سے بچوں کی ہلاکتوں اور الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں برن سنٹر کی تعمیر مکمّل نہ ہونے سے متعلق دو تحاریکِ التوا کے جوابات دیے جبکہ دو دیگر تحاریکِ التوا پر غور مؤخر کردیا گیا۔
نظم و ضبط
- اراکین نے تین نکات ہائے اعتراض کے ذریعے چار منٹ تک مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔
- پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک رکنِ اسمبلی نے وقفہ سوالات کے دوران فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ضروری آلات فراہم کرنے کی حتمی تاریخ نہ دیے جانے کے خلاف ایوان سے گیار بج کر چالیس منٹ پر واک آؤٹ کیا اور نشست کے اختتام تک واپس تشریف نہ لائے۔
- حزبِ اختلاف کی تمام جماعتوں نے صحت کا بجٹ اورنج ٹرین منصوبے میں استعمال نہ کیے جانے کی یقین دہانی نہ کرائے جانے کا دعوٰی کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔ احتجاجی اراکین تینتالیس منٹ بعد واپس تشریف لائے۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی۔
اس فیکٹ شیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔