اسلام آباد ،05دسمبر 2016 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے25ویں اجلاس کی آٹھویں و آخری نشست میں بھی کورم کی کمی باعث نظام کار پر موجود بیشتر امور زیر غور نہ لائے بغیراجلاس ملتوی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 68منٹ رہا ۔
- کورم کی کمی کے باعث کارروائی 23 منٹ معطل رہی ۔
- نشست طےشدہ وقت 02بجےدوپہرکی بجائے 03 بج کر 08منٹ پر شروع ہوئی۔
- سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی، ڈپٹی سپیکر موجود نہ تھے ۔
- قائد ایوان شریک نہ ہوئے تاہم قائد حزب اختلاف 04 منٹ تک ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد03(01فیصد) ، اختتام پر 77(19 فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- صرف مسلم لیگ ضیا کے پارلیمانی قائد شریک ہوئے ۔
- ایک اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے ںظام کار پر موجود رپورٹیں نہ اٹھائیں ۔
- ایوان نے مواصلات و ورکس ، ایکسائز و ٹیکسیشن ، صحت اور ٹرانسپورٹ پر قائم مجالس ہائے قائمہ کو رپورٹیں پیش کرنیکی مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع دیدی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- حکومت نے 12 میں سے صرف دو نشانذدہ سوالات کے جواب دیئے ، آٹھ سوالات کو نپٹادیا گیا ، دو سوال کو موخر کر دیا گیا ۔ اراکین نے چار ضمنی سوالات بھی اٹھائے گئے ۔
- ایوان نے نظام کار پر موجود دو توجہ دلاؤ نوٹس موخر کر دیئے ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 05 نکات ہائے اعتراض پر 08 منٹ اظہار خیال کیا ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے 03 بج کر 48 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ، سپیکر نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا اور نشست 23 منٹ کیلئے معطل کردی ، 04 بج کر 16 منٹ پر نشست دوبارہ شروع ہوئی تاہم کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)