اسلام آباد ،30جنوری 2017 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے26ویں اجلاس کی چھٹی نشست میں ایوان نے زراعت پر بحث کی جبکہ حزب اختلاف نے وزیراعلیٰ کیخلاف ریفرنس کے حوالے سے احتجاج کیا۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02 گھنٹےرہا ۔
- نشست طےشدہ وقت 03بجےسہ پہر کی بجائے 03 بج کر 47منٹ پر شروع ہوئی۔
- سپیکر نے 73 منٹ تک نشست کی صدارت کی، بقیہ کارروائی ڈپٹی سپیکر نے نبھائی ۔
- قائد ایوان شریک نہ ہوئے تاہم قائد حزب اختلاف 75 منٹ ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد15(04فیصد) ، اختتام پر 30(08فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- کسی بھی پارلیمانی قائد نے شرکت کی ۔
- تین اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے پنجاب سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016 کی عدم منظوری سے متعلق تحریک پیش کرنیکی اجازت کیلئے تحریک انصاف کے رکن کی تحریک مسترد کردی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- 34میں سے11نشانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے ، اراکین نے 14 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ، محرک کی عدم موجودگی کے باعث 09سوالات نپٹادیئےگئے۔
- وزیر قانون نے گجرات میں تہرے قتل سے متعلق پیش توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیا۔
- ایوان نے ایک توجہ دلاؤ نوٹساور تحریک التوا کوموخر کردیا۔
- وزیر قانون نے زراعت پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے 13 منٹ صرف ہوئے ، ایک اور رکن نے بھی 03 منٹ کیلئے بحث میں شرکت کی۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 12 نکات ہائے اعتراض پر 08 منٹ اظہار خیال کیا ۔
- حزب اختلاف نے وزیراعلیٰ کی نا اہلی کے ریفرنس کے معاملے پر 17 منٹ تک فلور آف دی ہاؤس پر احتجاج کیا ۔
- ایوان کی کارروائی کے دوران دو مرتبہ کورم کی نشاندہی ہوئی ، پہلی مرتبہ کی گنتی میں کورم پورا جبکہ دوسری دفعہ کم پایا گیا ،جس کے بعد نشست ملتوی کر دی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)