اسلام آباد ،30 نومبر 2016 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے25ویں اجلاس کی پانچویں نشست میں ایوان نے مقامی حکومتوں کے قانون میں ترمیم کردی جبکہ ایک قانونی مسودے اور دو آرڈیننس متعلقہ مجالس ہائے قائمہ کے سپرد کردیئے۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03 گھنٹے 42منٹ رہا ۔
- نشست طےشدہ وقت 10بجےصبح کی بجائے 11 بج کر 16منٹ پر شروع ہوئی۔
- سپیکر نے01 گھنٹہ 50 منٹ تک نشست کی صدارت کی بقیہ کارروائی ڈپٹی سپیکر نے نبھائی ۔
- قائد ایوان شریک نہ ہوئے تاہم قائد حزب اختلاف 115منٹ ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد26(07فیصد) ، اختتام پر 12(03فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- صرف جماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی قائد نے شرکت نہ کی ۔
- پانچ اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی آرڈیننس 2016 ، پنجاب اربن امووایبل پراپرٹی ٹیکس (ترمیمی) بل 2016 اور پنجاب اربن امووایبل پراپرٹی ٹیکس (ترمیمی) آرڈیننس 2016متعلقہ مجالس ہائے قائمہ کے سپرد کردیئے۔
- وزیر قانون کی طرف سے پیش پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2016 ، پنجاب لاکل گورنمنٹ ( چھٹی ترمیم) بل 2016 اور فورمین کرسچئن کالج لاہور (ترمیمی) بل 2016 کی منظوری دی گئی ۔
- مسلم لیگ (ن۹ کے ایک رکن نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جسے استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا گیا ۔
- ایوان نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی ، تعلیمی کمیٹی اور ایک خصوصی کمیٹی کو رپورٹیں پیش کرنیکی مدت میں توسیع دیدی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- ایوان نے زراعت پر عام بحث کی ۔پانچ اراکین نے 26 منٹ تک بحث میں حصہ لیا۔
- ایوان نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن کی تحریک استحقاق موخر کردی ۔
- سرکاری ہسپتالوں میں انستھیزیا سپیشلسٹ کی کمی سے متعلق ایک تحریک التوا زیر غور نہ آئی۔
- 35 میں سے13نشانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ راکین نے 18 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 18 نکات ہائے اعتراض پر 19 منٹ اظہار خیال کیا ۔
- ایک آزاد رکن نے 01 بج کر 19 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ۔ سپیکر نے 05 منٹ کیلئے گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا ، گنتی کرانے پرکورم پورا پایا گیا ، بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے 01 بج کر 53 منٹ پر ایک بار پھر کورم کی نشاندہی کی تاہم گنتی کرانے پر اس دفعہ بھی کورم پورا پایا گیا۔
- جماعت اسلامی کے رکن نے اپنے سوال کا جواب تسلی بخش نہ ملنے پر آٹھ منٹ کیلئے واک آؤٹ کیا ۔ بعد ازاں اسی مسلے پر حزب اختلاف کے تمام اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے چیئر کی طرف سے انہیں ایک معاملے پر بولنے کی اجازت نہ دینے پر 03 منٹ دورانیئے کا احتجاج کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)