اسلام آباد ، 17جون2016 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے25 ویں اجلاس کی پانچویں نشست میں بھی آئندہ مالی سال (2016،17 ) کےبجٹ پر بحث جاری رہی ،نشست کا ساتھ فیصد وقت صرف بجٹ پر گفتگو پر صرف ہوا ۔
قرارداد منظور ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 06 گھنٹے 23 منٹ رہا ۔
- نشست مقررہ وقت 10 بجے کی بجائے 11 بج کر 16منٹ پر شروع ہوئی ۔
- ایک گھنٹہ 36 منٹ کیلئے وقفہ نماز کیا گیا ۔
- سپیکر نے دو گھنٹے 19 منٹ تک صدارت کی جبکہ بقیہ وقت کی کارروائی ڈپٹی سپیکر نے نبھائی ۔ ۔
- قائد ایوان شریک نہ ہوئے جبکہ قائد حزب اختلاف نے 04 گھنٹے 05 منٹ کیلئے شرکت کی ۔
- وزیر خزانہ مکمل نشست میں شریک رہے
- نشست کےآغاز پر 22( 13فیصد ) جبکہ اختتام پر 35(21فیصد) اراکین کی موجودگی مشاہدہ کی گئی ۔
- متحدہ قومی موومنٹ ، نیشنل پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- چھ اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
- چار اراکین نے رخصت کی درخواست ارسال کی ۔
کارکردگی
- ایوان نے صوبے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کرنیکی قرارداد منظور کی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- 18 پاراکین نے بجٹ پر 03 گھنٹے 48 منٹ تک بحث کی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 06 نکات ہائے اعتراض پر 10 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- حزب اختلاف کے اراکین نے ایوان میں دو مرتبہ احتجاج کیا ۔ پہلا احتجاج پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن کو تقریر مکمل نہ کرنے دینے کے خلاف ہوا جبکہ دوسرا احتجاج پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن کی طرف سے مبینہ نازیبا جملہ ادا کرنے پر ہوا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سےسندھ اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)