اسلام آباد ،11فروری 2016 : ایوان بالاکے ایک سو چوبیسویں اجلاس کی دوسری نشست میں ایوان نے نظام کار پر موجود تمام امور نمٹائے اور پٹرول و گیس صارفین کے مسائل پر جاری بحث کو مکمل کیا ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03 گھنٹے رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03بجے ہوا ۔
- مکمل نشست کی صدارت چیئرمین نے خود کی ت
- ڈپٹی چیئرمین ایوان میں موجود نہ تھے ۔
- وزیر اعظم نشست میں شریک نہ ہوئے ۔
- قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نشست کا پورا دورانیہ ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کا آغاز 18(17فیصد ) جبکہ اختتام 40( 39 فیصد( اراکین کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل ) ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان مسلم لیگ ، متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان تحریک انصاف اور نیشنل پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- تمام اقلیتی اراکین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
کارکردگی
- ایوان نے سابق سینیٹر ملک محمد علی خان اور معروف ادیبپ فاطمہ ثریا بجیا کی وفات پر اظہار افسو س اور ایصال ثواب کی الگ الگ قراردادوں کی متفقہ منظوری دی ۔
- ایوان کے قواعد و ضوابط ہائے کار کی کمیٹی کے چیئرمین نے پاکستان ٹیلی ویژن کی طرف سے چیئر کی اجازت کے بغیر ایوان کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کیخلاف پیش تحریک استحقاق پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی ۔
- دفاع پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے سینیٹرعثمان خان کاکڑ کی طرف سےایک توجہ دلاؤ نوٹس میں خوازہ خیلہ ، سوات میں مجوزہ فوجی چھاؤنی کی تعمیر سے متعلق معاملے پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔
- ایوان میں دو قانون سازی رپورٹ بھی پیش کی گئیں ۔ پہلی رپورٹ گھریلو ملازمین ( ملازمت کے حقوق ) بل 2015 جبکہ پاکستان حلا اتھارٹی بل 2015 سے متعلقہ تھی ۔
- پٹرولیم و قدرتی وسائل پر قائم کمیٹی کے چیئرمین کے ایما پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن نے 10 نومبر 2015 کو سینیٹر محسن عزیز کی طرف سے پوچھے گئے نشانذدہ سوال پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی ۔
- وزیر برائے خزانہ ، محصولات ، اقتصادی امور ، شماریات اور نجکاری کے ایما پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے مالی سال برائے 2014 و 2015 کیلئے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- پاکستان پیپلز پارٹی ، بلوچ نیشنل پارٹی (عوامی ) ، پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف اور آزاد اراکین سمیت حزب اختلاف کے 33 سینیٹرز کی طرف ضابطہ 218 کے تحت دو تحاریک کو ضم کر دیا گیا ، پہلی تحریک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی کے فوائد عوام کو منتقل نہ کرنے جبکہ دوسری میں گیس صارفین پر ڈالے گئے اضافی مالی بوجھ سے متعلق معاملہ اٹھایا گیا ۔ 22 اراکین نے ان تحاریک پر دو گھنٹے دو منٹ تک بحث کی ۔
- چیئر نے ایوان میں ایک تحریک التوا پر غور سے متعلق رولنگ بھی دی
نظم و ضبط
عوامی اہمیت کے بیس نکات پر پچپن منٹ تک بات کی گئی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)