اسلام آباد ، 20 مئی 2016 : بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 28 ویں اجلاس کی ساتویں و آخری نشست میں ایوان نے اراکین کی کم تعداد میں شرکت کیساتھ تین قراردادوں کی منظوری دی ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ دو گھنٹے24 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 04 بجے سہ پہر کی بجائے06 بج کر 13منٹ پر ہوا ۔
- سپیکر نے نشست کی صدارت کی۔
- ڈپٹی سپیکر کی نشست بدستور خالی ہے ۔
- وزیر اعلیٰ شریک ہوئے نہ ہی قائد حزب اختلاف ۔
- نشست کے آغاز پر موجود اراکین کی تعداد 20( 31فیصد)، اختتام پر 08(12فیصد ) مشاہدہ کی گئی۔
- پاکستان مسلم لیگ ، نیشنل پارٹی اور پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائد ین نے شرکت کی ۔
- ایک اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
- چارارکان نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان نے بلوچستان کو مختصر ترین روٹ ایم 8 کے ذریعے بلوچستان کو پنجاب سے منسلک کرنے ، دور دراز علاقوں میں ٹی وی بوسٹرز کی تنصیب اور صوبے میں واقع نادرا کے دفاتر میں خواتین فوٹو گرافرز کی تعیناتی جیسے معاملات پر تین قراردادوں کی منظوری دی ۔
- ایوان نے ایجنڈے پر موجود دو دیگر قراردادوں پر غور نہ کیا ۔ ان قراردادوں میں غریب طلبہ کیلئے صدر اور وزیر اعظم کے وظائف پروگرام اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلبہ کے کوٹہ سے متعلق معاملات اٹھائے گئے تھے ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- صوبے میں تعلیمی ترقی پر پہلے سے جاری عام بحث میں وزیر تعلیم سمیت 2 راکین نے 35 منٹ تک حصہ لیا ۔
- حزب اختلاف کے اراکین صوبے میں بد عنوانی کے مسلے پر نے چھ بج کر پچاس منٹ پر ایوان سے واک آؤٹ کیا جو نشست ختم ہونے تک جاری رہا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 04نکات ہائے اعتراض کے ذریعے 15منٹ تک مختلف معاملات پر اظہار خیال کیا ۔
- صوبے میں بدعنوانی کے معاملے پر حزب اختلاف کے اراکین نےچار بج کر 45منٹ پر واک آؤٹ کیا جو نشست کے ختم ہونے تک جاری رہا ۔
- جمعیت العلما اسلام (ف) کے ایک رکن نے سات بج کر 26 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ۔سپیکر نے پانچ منٹ کیلئے گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا توہم گنتی کرانے پر کورم کم پایا گیا ، سپیکر نے نشست ملتوی کردی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں کی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم سی پی ڈی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)