اسلام آباد ، 29اپریل 2016 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے24 ویں اجلاس کی15ویں نشست میں ایجنڈے پرموجود تمام زیر غور آئے ۔
قرارداد منظور ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03 گھنٹے33 منٹ رہا ۔
- نشست مقررہ وقت 10 بجے کی بجائے 10 بج کر 21منٹ پر شروع ہوئی ۔
- سپیکر نے صدارت کی ، ڈپٹی سپیکر موجود نہ تھیں ۔
- قائد ایوان 01 گھنٹہ 15 منٹ کیلئے شریک ہوئے ۔
- قائد حزب اختلاف نے 01 گھنٹہ 16 منٹ کیلئے شرکت کی ۔
- نشست کےآغاز پر 02( 01فیصد ) جبکہ اختتام پر 49(30 فیصد) اراکین کی موجودگی مشاہدہ کی گئی ۔
- متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف ،پاکستان مسلم لیگ (ن)اورمسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- تین اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
- دو اراکین نے رخصت کی درخواست ارسال کی ۔
کارکردگی
- ایوان نے سندھ ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس (ترمیمی) بل 2016 ، سندھ بزرگ شہریوں کی فالح کا بل 2016 اور سندھ جبری مشقت کے خاتمے کے بل 2015 کی منظوری دی ۔
- سپیکر نے گورنر سندھ کی طرف سے تین قانونی مسودات کی توثیق سے متعلق بھی ایوان کو آگاہ کیا ۔
نمائندگی و جوابدہی
- حکومت نے ایجنڈے پر موجود تمام پانچ نشانذدہ سوالات کے زبانی جوابات دیئے ، اراکین نے 22 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- پانچ توجہ دلاؤ نوٹسوں کے بھی جوابات دیئے گئے ۔
- ایوان نے پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن کی تحریک التوا کو مسترد کر دیا ۔ تحریک التوا میں انہوں نے اپنے حلقے میں پانی کی قلت کامسلہ پیش کیا ۔ تاہم ایوان نے 16 منٹ تک بحث کے بعد اس تحریک کو مسترد کر دیا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے19 نکات ہائے اعتراض پر 24 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- 10 بج کر 22 منٹ پر کورم کی نشادہی کی گئی ، سپیکر نے دس منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا ، 10 بج کر 36 منٹ پر دوبارہ گنتی پر کورم پورا پایا گیا ۔
- ایوان کے ہال میں ایک مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے باعث کارروائی متاثر ہوئی ، سپیکر نے وزیر داخلہ کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سےسندھ اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)