اسلام آباد : 05 جنوری 2016 : ایوان زیریں کے 28 ویں اجلاس کے پہلے پرائیویٹ ممبرز ڈے کی نشست دو تہائی ایجنڈا نمٹائے بغیر ملتوی ہوگئی ۔ اس نشست میں بھی اراکین کی کم تعداد نے شرکت کی ۔
کارکردگی
- متحدہ قومی موومنٹ ، جمعیت العلما اسلام ( ف ) اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے بالترتیب ٓائینی ترمیمی بل 2016 ، اموات اورشادیوں کا اندراج ( ترمیمی ) بل 2016 اور نیشنل کنفلیکٹ آف انٹرسٹ بل 2016 متعارف کرائے۔
- ایک قراداد منظور کی گئی ، قرارداد میں حکومت پر زور دیا گیا کہ ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ قراداد کی منظوری سے قبل اس پر 15 اراکین نے 1 گھنٹہ 47 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- ایوان میں دو توجہ دلاو نوٹسز اٹھائے گئے ۔ پہلے نوٹس میں ایوان کی توجہ ٹی چینلز پر نا مناسب اشتہارات اور دوسرے میں ملک میں یتیم بچوں اور یتیم خانوں کے عدم اندراج کی طرف مبذول کرائی گئی ۔
- وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ نے مشرق وسطیٰ کے حالیہ بحران پر پاکستان کے موقف سے متعلق پالیسی بیان دیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیلات ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئیں
ایوان کی کارروائی میں کے خاص نکات
- ایوان زیریں کی یہ نشست 3 گھنٹے 09 منٹ جاری رہی ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 10:30 کی بجائے 06 منٹ کی تاخیر کیساتھ 10:36 پر ہوا ۔
- سپیکر نے 64 منٹ تک صدارت کی، بقیہ وقت کیلئے صدارت کے فرائض ڈپٹی سپیکر نے انجام دیئے ۔
- وزیر اعظم نشست میں شریک نہ ہوئے ۔
- قائد حزب اختلاف نے 50 منٹ کیلئے نشست میں شرکت کی۔
- نشست کا آغاز 10 ( 03 فیصد ) جبکہ اختتام 42 ( 12 فیصد اراکین کی موجودگی کیساتھ ہوا۔
- نشست میں پختون خوا ملی عوامی پارٹی ، جماعت اسلامی ، قومی وطن پارٹی ( شیر پاو ) ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ضیا ، عوامی مسلم لیگ پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی۔
- سات اقلیتی اراکین بھی نشست میں شریک ہوئے۔
- 12 اراکین نے نشست سے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔