بلوچستان اسمبلی : بجٹ اجلاس میں 43فیصد اراکین غیر فعال نظر آئے کارروائی میں عدم دلچسپی ظاہر کرنیوالے اراکین میں 25 مرد 03 خواتین شامل حزب اختلاف نے بجٹ اور ضمنی بجٹ کے حوالے سے کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہ کی بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس(30واں اجلاس ) اراکین کی کم دلچسپی کا شکار رہا ، 28 ( 43 فیصد ) اراکین نے اجلاس کے دوران بجٹ پر ہونیوالی بحث میں حصہ نہ لیا ۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن ) کے مشاہدہ کی براہ راست مشاہدہ پر مبنی رپورٹ کے مطابق اجلاس کی کارروائی میں عدم دلچسپی ظاہر کرنیوالے 25 مرد اور 03 خواتین اراکین میں سے پچاس فیصد سے زائد یعنی 14اراکین کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) 04 کا عوامی نیشنل پارٹی ، 03 کا جمعیت العلما اسلام (ف) ، 02 کا پاکستان مسلم لیگ ، 02 کا بلوچستان نیشنل پارٹی اور ایک ایک رکن کا تعلق پختون خوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کیساتھ تھا ۔ دوسری طرف بجٹ پر بحث میں حصہ لینےوالے28 مرد اور 09 خواتین اراکین نے 09 گھنٹے 58 منٹ تک بجٹ تجاویز پراظہار خیال کیا ۔ ان اراکین میں سے 10 کا تعلق پختون خوا ملی عوامی پارٹی ، 06 کا پاکستان مسلم لیگ (ن) ، 05 کا نیشنل پارٹی ، 03 کا جمعیت العلما اسلام (ف) جبکہ 02اراکین کا تعلق پاکستان مسلم لیگ سے تھا ۔ مجلس وحدت المسلمین اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن نے بھی بحث میں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستا ن نے وزیر خزانہ کی عدم موجودگی کے باعث اجلاس کی پہلی نشست منعقدہ 19 جون 2016 میں ایوان میں خود بجٹ برائے مالی سال 2016،17 پیش کیا ۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے بجٹ پیش کرنے کے بعد دوسری نشست میں قائد حزب اختلاف نے عام بحث کا آغاز کرتے ہوئے 36 منٹ تک اظہار خیال کیا جبکہ قائد ایوان نے پانچویں نشست میں اس بحث کو سمیٹنے کیلئے 55 منٹ صرف کئے ۔ ایوان نے بلوچستان فنانس بل 2016 کی منظوری دی اور مالی سال 2016،17 کیلئے 55 مطالبات زر سمیت مجموعی طور پر 78 مطالبات زر کی توثیق کی ۔ایوان نے جن مطالبات زر کی منظوری دی ان میں سے 23 مطالبات زر کو مالی سال 2015،16 کے ضمنی مطالبات زر کے طور پر ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا گیا ۔ مالی سال 2016،17 کے بجٹ اور مالی سال 2015،16 کے ضمنی بجٹ کی منظوری کے عمل کے دوران حزب اختلاف نے کٹوتی کی کوئی ایک تحریک بھی پیش نہ کی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے 0726 جون 2016 کو منعقدہ ساتویں وآخری نشست میں ایوان میں میزانیہ کو دو دستاویزات یعنی مالی سال 2016،17 کیلئے مجاز اخراجات کا شیڈول اور مالی سال 2015،16 کیلئے مجاز اخراجات کا ضمنی شیڈول بھی پیش کئے ۔ . واضح رہے کہ سات نشستوں پر محیط اس بجٹ اجلاس کا آغاز 19 جون 2016 کو اور اختتام 26 جون 2016 کو ہوا ۔ 13 گھنٹے 07 منٹ دورانیئے کے اس اجلاس ہر نشست مقررہ وقت سے اوسطا 30 منٹ تاخیر کیساتھ شروع ہوئی اور ان میں کسی ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 34 اراکین کی موجودگی مشاہدہ کی گئی ۔ ہر نشست کا آغاز اوسطا 30 جکبہ اختتام 37 اراکین کی موجودگی میں ہوا ۔ سپیکر ، قائد حزب اختلاف اور قائد ایوان سمیت تمام اہم اراکین نے اجلاس کی تمام سات نشستوں میں شرکت کی ۔ سپیکر نے اجلاس کے مجموعی وقت کے 91 فیصد وقت ( 11 گھنٹے اور 59 منٹ ) تک اجلاس کی صدارت کی جبکہ بقیہ 09 فیصد وقت کی صدار ت کے فرائض چیر پرسنوں کے پینل کے ایک رکن کے حصے میں آئے ۔ قائد ایوان (وزیراعلیٰ ) نے اجلاس کے مجموعی وقت کا 77 فیصد وقت( 10 گھنٹے 04 منٹ) ایوان میں گزارا جبکہ قائد حزب اختلاف کی شرکت کل وقتی رہی ۔ پارلیمانی قائدین میں سے پختون خوا ملی عوامی پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ، عوامی نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین کے قائدین تما نشستوں میں شریک ہوئے تاہم بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی قائد کی موجودگی کسی بھی نشست میں مشاہدے میں نہ آئی ۔ مزید بر آں بجٹ اجلاس کے دوران اراکین نے 10 نکات ہائے اعتراض کے ذریعے 08 منٹ تک مختلف معاملات پر بات کی ۔
Representatives’ Responsiveness
102 CITIZENS CONNECTED
to their Elected Representatives0 REPRESENTATIVES RESPONSE
to the CitizensConnect with Your Representative
If you have a message for representative or some feedback over their performance but do not have their contact information or cannot convey the message due to some other problems, FAFEN will do it for you. Just fill in the details along with your message and it will be delivered to your representative.
Click here to connect with your Representative
Follow Your Representative
Representatives’ Performance
This section allows you to look at detailed profiles of the representatives and their performance in the respective legislative Houses.
View Representatives' PerformanceRepresentatives’ Net Worth
Know the details of your representatives’ assets and liabilities
Read more →
Historical Net WorthFollow Us on Twitter
Find Us on Facebook